صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پریسی ڈینٹ اسٹیٹ میں کووڈ-19 کے پازیٹو معاملے سے متعلق معلومات

Posted On: 21 APR 2020 4:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 21/ اپریل:پریسی ڈینٹ اسٹیٹ میں کووڈ-19 سے  متاثر ایک معاملہ کے تعلق سے میڈیا رپورٹوں اور قیاس آرائیوں کے پیش نظر حقیقی صورت حال میں پیش کی جارہی ہے:

  1. وسطی دہلی سے تعلق رکھنے والا کووڈ -19 پازیٹو کا ایک مریض جو نا تو پریسیڈنٹ سکریٹری کا ملزم تھا اور نہ ہی  پریسڈینٹ اسٹیٹ کا ملازم تھا۔ اس کی  13 اپریل 2020 کو  بی ایل کپور  اسپتال  نئی میں موت ہوگئی تھی۔
  2.  مطوفی کے رابطے کا  پتہ لگانے کے بعد کے یہ پایا گیا ہے کہ پریسڈینٹ سکریٹریٹ  کے ایک ملازم  کے کنبہ کا ایک فرد مطوفی کے رابطے میں  آیا تھا۔
  3. مذکورہ ملازم اپنے کنبے کے ساتھ پرسیڈنٹ اسٹیٹ کے شیڈیولڈ اے ایرا کے پاکٹ -1 کا  مکین ہے۔ مطلوبہ  رہنما خطوط کے مطابق اس کنبے کے تمام ساتوں اراکین کو  16 اپریل 2020 کو  مندر مارگ  پر واقع  کرنطینہ مرکز میں پہنچا دیا گیا تھا۔
  4. اس کے بعد مذکورہ کنبے کا ایک فرد  جو کہ مطوفی کے رابطے میں آیا تھا، جانچ میں پازیٹو آیا ہے۔ اس کے بعد پریسیڈنٹ سکریٹری کے  ملازم سمیت کنبے کے تمام افراد  کی جانچ کی گئی، جو  نگیٹو پائے گئے۔
  5. ڈیساسٹر مینجمنٹ ایکٹ -2005 ، جسے اپیڈ مک ڈیزیز ایکٹ – 1897  کے ساتھ پڑھا جائے گا اس کے تحت مجوزہ اتھارٹی کی ہدایات  اور رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے پریسیڈنٹ اسٹیٹ کے شیڈیول – اے ایریا  کے پاکٹ – 1  میں  واقع تمام 115  گھروں کی شناخت کرنے کے بعد ان کی آمد ور فت پر پابندی عائد کی گئی اور  اس پاکٹ کے مکینوں کو اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا۔ ان گھروں کے مکینوں کو ان کے گھر کے باہر ہی لازمی اشیاء کرائی جارہی ہیں۔
  6.  یہاں اس بات کی بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ آج کی تاریخ تک  پریسیڈنٹ  سکریٹریٹ کے کسی بھی ملازم   میں  کووڈ – 19  پازیٹو نہیں پایا گیا ہے۔ پریسڈنٹ  سکریٹریٹ  لوکل انتظامیہ کے ساتھ مل کر  سرکاری رہنما خطوط کے تحت تمام احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔

 

 

No: 1924


(Release ID: 1617025) Visitor Counter : 198