سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی ڈی بی نے کووڈ – 19 کی تشخیصی کٹ کی تیاری میں اضافے کے لئے ملکی کمپنی کی امداد کو منظوری دی
Posted On:
21 APR 2020 5:29PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 21 اپریل / سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے کے خود مختار ادارے ٹیکنا لوجی ڈیولپمنٹ بورڈ ( ٹی ڈی بی ) نے کووڈ -19 کی تشخیصی کٹوں کی تیاری میں تیزی لانے کے لئے پُنے کی مائی لیب ڈسکووری سولیوشن کو مالی امداد فراہم کرنے کی منظوری دی ہے ۔ اس کمپنی نے کووڈ – 19 سے لڑائی کی خاطر تکنیکی اختراعی حل کی تجویز کو مدعو کئے جانے پر اپنی درخواست داخل کی تھی ۔
مائی لیب ڈسکووری سولیوشن پہلی ملکی کمپنی ہے ، جس نے وقت پر پی سی آر پر مبنی مولیکیولر تشخیصی کٹ تیار کی ہے ، جو فلو جیسی علامات رکھنے والے مریضوں سے لئے گئے نمونوں میں کووڈ – 19 کی جانچ کرے گی ۔ ٹی ڈی بی کے تعاون سے وہ یہ کٹ بنانے میں تیزی لا سکیں گے ۔ فی الحال یہ کٹس دستی طور پر تیار کی جا رہی ہیں لیکن خود کار طریقے سے بنانے پر ان کی صلاحیت موجودہ 30000 ٹسٹ سے بڑھ کر ایک لاکھ ٹسٹ یومیہ ہو جائے گی ۔ امید ہے کہ کمپنی اگلے چند مہینوں میں کٹ بنانے کے عمل کو خود کار کرنے کا کام مکمل کر لے گی ۔ اس کٹ کو آئی سی ایم آر اور سی ڈی ایس سی او نے منظوری دے دی ہے ۔ اس کٹ کو قومی ایمرجنسی کے پیش نظر بہت کم وقت میں استعمال کیا جائے گا ۔
ٹی ڈی بی نے 20 مارچ ، 2020 ء کو بھارتی کمپنیوں اور صنعتوں سے درخواستیں طلب کی تھیں تاکہ کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لئے نگرانی ، انفیکشن کی روک تھام ، کنٹرول ، لیب کی مدد ، خاص طور پر الگ تھلگ رہنے اور وینٹیلیٹر جیسی چیزوں میں ملک کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے ۔
ان درخواستوں کو طلب کرنے کا مقصد کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے اور تشویشناک حالت والے مریضوں کے بندوبست کے لئے ، خاص طور پر قرنطینہ اور وینٹیلیٹر کی دستیابی اور لیباریٹری کے تعاون کو مستحکم کرنا ہے ۔ چونکہ وقت کی ضرورت وائرس سے متاثرہ افراد کے ٹسٹ کرنے ، انہیں الگ تھلگ رکھنے اور اُن کے رابطوں کا پتہ لگانا ہے ، ٹی ڈی بی نے ترجیحی طور پر ، ان زمروں کی تجاویز پر توجہ مرکوز کی ہے اور سرکاری اور تعلیمی اداروں جیسے آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایس سی ، اے آئی آئی ایم ایس ( ایمس ) ، آئی سی ایم آر ، ڈی ایس ٹی اور ڈی بی ٹی کے ماہرین کی مدد سے تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ڈی ایس ٹی کے سکریٹری اور ٹی ڈی بی کے چیئر مین پروفیسر آشوتوش شرما کا کہنا ہے کہ وائرس کے وقت میں کام کرنے نے ہمیں تیزی سے پوری صلاحیت کے ساتھ اور معیاری طور پر غیر معمولی محنت سے کام کرنے کی تعلیم دی ہے ، جو کووڈ – 19 کے بعد ہمارا معمول ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ نو جوان ماہرین کی توانائی اور مہارت سے بھر پور ٹیم ہمیشہ کام کرتی ہے ۔
میسرز مائی لیب ڈسکووری سولیوشنس ، پُنے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 1921
(Release ID: 1616941)
Visitor Counter : 192