امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ایف سی آئی نےلاک ڈاؤن کے دوران غذائی اجناس کی سپلائی کو برقرار رکھنے کے لیے انڈومان ونکوبار جزائر میں دو جہاز اور لکشدیپ جزائر میں 7 چھوٹے جہازبھیجے


گذشتہ 27 دنوں کے اندر،انڈومان ونکوبار میں  تقریباً 6500 میٹرک ٹن غذائی اجناس بھیجے گئے جو کہ ماہانہ اوسط سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے جبکہ لکشدیپ میں 1750 میٹرک ٹن غذائی اجناس بھیجے گئے جو کہ ماہانہ اوسط سے تقریباً تین گنا ہے

Posted On: 21 APR 2020 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21اپریل2020،    ایسے مشکل وقت میں جب ضروری اشیاء کا نقل وحمل تمام اسٹیک ہولڈروں کے لیے ایک اہم چیلنج بن گیا ہے۔ فوڈ کارپوریشن آف آنڈیا (ا یف سی آئی) نے  اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ  ملک کے دور دراز جزائر میں   مناسب مقدار غذائی اجناس کو دستیاب کرایا گیا ہے۔ اس کے لیے اس نے تمام دستیاب وسائل اور نقل وحمل کے طریقوں کا استعمال کیا ہے۔

گذشتہ 27 دنوں کے دوران لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران جزائر انڈومان ونکوبار کے ساتھ ساتھ لکشدیپ میں  غذائی اجناس کی مسلسل سپلائی کو  برقرار رکھنے کے عمل کو فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ذریعے  پوری قوت کے ساتھ جارہا ہے۔ مشکل جغرافیائی حالات اور محدود رسائی کے سبب ان جزائر میں سرکاری نظام تقسیم (پی ڈی ایس) کے تحت غذائی اجناس کی  بلارکاوٹ سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے لاجسٹیکل کارروائیوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایف سی آئی پوری کشش کر رہی ہے۔ ان جزائر میں  سرکاری نظام تقسیم پر پوری طرح انحصار کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا  اولین اہمیت کا حامل ہے کہ غذائی اجناس ان جزائر تک وقت پر پہنچے۔ ایف سی آئی نے ملک گیر 27 دنوں کے لاک ڈاؤن کے دوران  جزائر انڈومانونکوبار کو جہاز بھیجے ہیں جبکہ جزائر لکشدیپ میں 7 چھوٹے جہاز بھیجے ہیں جو کہ ان جزائر میں جہازوں کی ماہانہ اوسط آمد ورفت سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

جزائر انڈومان ونکوبار اور لکشدیپ میں یہ کافی مشکل لاجسٹیکل چیلنجز ہیں کیونکہ ان علاقوں تک سڑک/ ریل کے ذریعے بالکل بھی رسائی نہیں ہے۔ اور غذائی اجناس  کے نقل وحمل کے لیے یہاں صرف واحد راستہ سمندر کا راستہ ہے۔ ایف سی آئی کا جزائر انڈومان ونکوبار اور لکشدیپ میں ایک ایک ڈپو ہے۔ پورٹ بلیئر میں اس ڈپو کی صلاحیت 7080 میٹرک ٹن کی ہے جبکہ  اندروتھ میں 2500 میٹرک ٹن غذائی اجناس رکھنے کی صلاحیت ہے۔ پورٹ بلیئر میں اپنے اصل ڈپو میں  غذائی اجناس کے اسٹاک کو منتقل کرنے کے علاوہ ایف سی آئی ساکیناڑہ بندرگاہ (آندھراپردیش) سے  جہازوں  کی آمد ورفت کے ذریعے 12 پرنسپل ڈسٹریبیوشن سینٹر (پی ڈی سی) تک غذائی اجناس کی براہ راست منتقلی کے ذریعے  پورے جزائر انڈومان ونکوبار میں پی ڈی ایس کے لیے غذائی اجناس کو یقینی بنا رہا ہے۔ لکشدیپ جزائر کی پی ڈی ایس ضروریات کو  اندروتھ   میں واقع 2500 میٹرک ٹن والے ایف سی آئی گودام سے  پورا کیا جارہا ہے۔ مینگلور بندرگاہ (کرناٹک)سے جہازوں کے ذریعے ایف سی آئی اندروتھ  میں غذائی اجناس منتقل کیے جاتے ہیں۔ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ  اندروتھ سے چھوٹے چھوٹے جزائر تک  مزید غذائی اجناس کو پہنچانے کا کام انجام دیتی ہے۔

27 دنوں کے لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً 1750 میٹرک ٹن  غذائی اجناس  مینگلور بندرگاہ سے  لکشدیپ  منتقل کیا گیا ہے جو کہ  عام ماہانہ اوسط 600 میٹرک ٹن سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ اسی طرح  ساکیناڑا بندرگاہ سے پورٹ بلیئر  اور  انڈومان ونکوبار کے مختلف جزائر میں واقع مختلف پی ڈی سی تک تقریباً 6500  میٹرک ٹن غذائی اجناس کی منتقلی ہوئی ہے جو کہ 3000 میٹرک ٹن کی عام ماہانہ اوسط سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔

ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب تمام رکاوٹوں کے باوجود ان جزائر میں غذائی اجناس کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ لکشدیپ جزائر میں تقریباً 1100 میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ گذشتہ 27 دنوں کے لاک ڈاؤن کے دوران جزائر انڈومان ونکوبار میں تقریباً 5500 میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس میں پی ایم غریب کلیان انیہ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت  مختص اضافی  غذائی اجناس بھی شامل ہیں۔ لکشدیپ نے  پی ایم جی کے اے وائی کے تحت اپنے تین مہینے کا مختص کوٹہ پہلے ہی اٹھاچکا ہے۔ جبکہ انڈومان ونکوبار جزائر نے اس اسکیم کے تحت دو مہینے سے زیادہ کا اپنا کوٹہ ا ٹھایا ہے۔

***************

م ن۔ م ع۔ ر ا

U: 1914

 



(Release ID: 1616827) Visitor Counter : 118