مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت  کے محکمہ ڈاک نے  اونا میں کینسر کی بیماری سے دوچار  بچے کے لئے دواؤں کو پہچانے کا کام فوری طور پر انجام دیا

Posted On: 19 APR 2020 6:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19,- اپریل 2020/ بھارت کے محکمہ ڈاک نے   ہماچل پردیش میں   اونا کی   ایک 8 سالہ بچی  شالنی (نام تبدیل کردیا گیاہے) کو   جو کینسر کی بیماری سے دوچار تھی،  دوائیں پہنچائیں۔   اس کی   روزانہ کھائی جانے والی بہت سے دواؤں کو   اونا میں خریدنا  بہت مشکل ہوتا ہے ، اس لئے یہ دوائیں دہلی سے   کورئیر کی ذریعہ منگائی جاتی ہیں۔ 

شالنی کے کنبے نے   دہلی میں اپنے  ایک دوست سے  رابطہ قائم کیا    اور ان سے درخواست کی   کہ  یہ دوائیں   دہلی سے اونا  پہنچانے میں مدد کی جائے ۔  لاک ڈاؤن  کی وجہ  سے    راستے کی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے    ان کے خاندان کے دوست نے   مواصلات   ، قانون و انصاف   اور الیکٹرانکس    نیز  اطلاعات ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر    جناب روی شنکر پرساد سے مدد کے لئے کہا۔

کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اچانک لاک ڈاؤن کے سبب  شالنی کی دوائیں  ختم ہوتی جارہی تھیں   اور اس کے پاس    صرف 19 اپریل 2020 تک کی دوائیں تھیں۔

وزیر موصوف جناب روی شنکر پرساد نے   بھارت کے محکمہ ڈاک کو حکم دیا کہ    دواؤں کے    اونا میں  شالنی کے پاس   19 اپریل سے پہلے    پہنچنے کو یقینی بنانے کے لئے  ہرممکن لوجسکٹ امداد فراہم کی جائے ۔  دہلی، ہریانہ،  پنجاب اور ہماچل پردیش کے   محکمہ ڈاک کے سرکلوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے   آپس میں زبردست تال میل کیا  کہ دوائیں وقت پر پہنچ جائیں۔  لاک ڈاؤ ن کی دشواریوں کی وجہ سے  پنجاب کے  محکمہ ڈاک کے سرکل نے  ایک خصوصی    پوسٹل موٹر وین   کا انتظام کیا  جو  اونا کے لئے روانہ ہوئی ،  اور وہ 19 اپریل کی صبح براہ راست  شالنی کے گھر پہنچ گئی۔

بھارت کے محکمہ ڈاک کے  ایک ڈاکیہ   دوائیں پہنچانے کے لئے  19 اپریل کو  دوپہر 12 بجے سے پہلے  شالنی کے گھر پہنچ گیا  شالنی کے ماں نے  ان دواؤں کواپنے گھر پر وصول کیا  اور اپنے بچی کی مدد کے لئے آگے آنے پر محکمہ ڈاک کا  زبردست شکریہ ادا کیا۔

یہ معلوم ہونے کے بعد  کہ دوائیں بر وقت پہنچ گئی ہیں ،  مواصلات کے وزیر نے ٹوئیٹ کیا اور خوشی ظاہر کی کہ بھارت کا محکمہ ڈاک  ضرورت کے وقت    لوگوں کو توقعات پر پورا اتر رہا ہے۔ انہوں نے   چھوٹی لڑکی شالنی  کی بہترین صحت اور خوشی کی تمنا بھی کی۔

 یہ بات    قابل غور ہے  کہ جناب روی شنکر پرساد نے    محکمہ ڈاک کو  سخت ہدایات دی ہوئی ہیں  کہ وہ ا س بات کو یقینی بنائے   کہ  دوائیں  ، کووڈ-19 سے متعلق سامان  اور دیگر ضروری خدمات وقت پر  فراہم کی جائیں۔

 

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1867



(Release ID: 1616387) Visitor Counter : 221