کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے باوجود کھادوں کی پیداوار اور نقل و حمل کسانوں کی مانگ کی تکمیل کے لئے جاری ہے


17اپریل کو سب سے زیادہ 41 فرٹیلائزر ریک، پلانٹوں اور بندرگاہوں سے روانہ کئے گئے، جو کہ لاک ڈاؤن کے دوران ایک دن میں سب سے بڑی روانگی ہے

Posted On: 19 APR 2020 5:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 19 اپریل 2020 ۔ قومی سطح پر کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے سبب نقل و حمل سے متعلق ڈھیر ساری بندشوں کے باوجود، محکمہ کھاد، ریلوے، ریاستوں اور بندرگاہوں کی پیہم کوششوں سے کسانوں کی مانگ پوری کرنے کے لئے ملک میں کھادوں کی پیداوار اور سپلائی جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران گزشتہ جمعہ یعنی 17 اپریل 2020 کو سب سے بڑی تعداد میں یعنی کھادوں پر مشتمل 41 ریک روانہ کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BZTQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z4FT.jpg

اس قدم کے بارے میں گزشتہ دیر شام ایک ٹویٹ کے ذریعے کیمیاجات اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا کہ ’’ہم بوائی کے وقت سے قبل اپنے کسانوں کو کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے کے تئیں پابند عہد ہیں۔

کھل کھادوں پر مشتمل 41 ریک پلانٹوں اور بندرگاہوں سے روانہ کئے گئے، جو کہ لاک ڈاؤن کے دوران سب سے بڑی روانگی ہے۔‘‘

یہ آنے والے خریف کے موسم کے لئے کسانوں کو خاطرخواہ مقدار میں کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے کیمیاجات اور کھادوں کی وزارت کے ذریعے کی گئی عہد بستگی کے مطابق ہے، کیونکہ یہ روانگی معمول کے دنوں میں کی جانے والی روانگی سے میل کھاتی ہے۔

کیمیاجات اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں کھادوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور گھبرانے کی بالکل کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ ریاستی حکومتوں کے پاس کھادوں کا خاطرخواہ ذخیرہ ہے۔ جناب گوڑا نے مزید کہا کہ ہم ریاستوں کے وزرائے زراعت سے رابطے میں ہیں۔

حکومت ہند نے ضروری اشیاء قانون کے تحت ملک میں کھاد کے پلانٹوں کو چالو رکھنے کی اجازت دی ہے، تاکہ زراعت کے شعبے پر لاک ڈاؤن کا اثر نہ پڑے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 1864

19.04.2020



(Release ID: 1616250) Visitor Counter : 190