جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
این ایچ پی سی نے گرڈ سے منسلک 2000 میگاواٹ سولر پی وی پروجیکٹ کے لئے ای ریورس نیلامی کی
Posted On:
17 APR 2020 6:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 اپریل 2020، مرکزی وزارت بجلی کے تحت سی پی ایس یو این ایچ پی سی نے 16 اپریل 2020 کو گرڈ سے منسلک 2000 میگاواٹ سولر پی وی پروجیکٹ کے لئے کامیابی سے ای ریورس نیلامی (ای آر اے) کی۔ یہ پلانٹ ہندوستان کے کسی بھی حصے میں لگایا جائے گا۔ نیلامی کا انعقاد این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے اور ڈائریکٹر (تکنیکی) مسٹر وائی کے چوبے کی موجودگی کیا تھا۔
مرکزی وزیر برائے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی ، شری آر کے سنگھ نے ایک ٹویٹ میں کہا ‘‘وزارت بجلی کے تحت سی پی ایس یو ، این ایچ پی سی نے 2.5 میگاواٹ شمسی توانائی کی صلاحیت کو 2.5 یونٹ / 2.56 روپے فی یونٹ کے مسابقتی نرخ پر ترتیب دینے کے لئے ٹینڈر بولی کو حتمی شکل دی۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت جاری رکھی اور نئی بولیاں (ٹینڈرز) بھی لیکر آئے۔ مسٹر سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ ٹیرف متعدد اقدامات کا نتیجہ ہے جو ہم نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لئے کیے ہیں۔ ہم سرمایہ کاروں کے لئے خطرہ کم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
ای آر اے 7 بولی دہندگان کے مابین کی گئی جس کی مجموعی صلاحیت 3140 میگاواٹ ہے۔ 2000 میگاواٹ کی کل مختص صلاحیت کے لئے، سب سے کم ای آر اے ٹیرف 2.55 سے 2.56 روپے فی یونٹ حاصل کیا گیا تھا جبکہ ابتدائی قیمت درج شدہ ٹیرف 2.71 سے 2.78 روپے فی یونٹ تھا۔ کووڈ ۔19 کی وجہ سے بھارت میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود، این ایچ پی سی نے کامیابی سے ای ریورس نیلامی (نیلامی) مکمل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش ت۔ن ا۔
U-1824
(Release ID: 1615685)
Visitor Counter : 171