امور داخلہ کی وزارت
کابینہ سکریٹری تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس امر کا مراسلہ ارسال کیا ہے کہ نقل مکانی کرکے کا م کے لئے جانے والے مزدوروں ، سلامتی، پناہ اور خوراک سلامتی فراہم کی جائے
Posted On:
16 APR 2020 7:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16اپریل2020،حکومت ہند، ملک میں کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کے اقدامات کے نفاذ کے دوران نقل مکانی کر کے کام کی تلاش میں جانے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود کو بڑے پیمانے پر اہمیت دے رہی ہے۔
کابینہ سکریٹری نے تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس امر کا مراسلہ ارسال کیا ہے کہ نقل مکانی کرکے کام کی تلاش میں جانے والے مزدوروں کے سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے تفصیلی رہنما خطوط پر مؤثر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ نقل مکانی کرکے جانے والے مزدوروں کی سلامتی، پناہ فراہم کرنے اور خوراک فراہمی کے لئے عملی جامہ پہنایا جائے۔ اس مراسلے میں ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام ضلع کلکٹر حضرات کو فوری طور پر ہدایات جاری کریں کہ وہ صورتحال پر فوری نظر ثانی کریں۔ اس سلسلے میں وہ اگر پہلے نوڈل افسروں کا تقرر نہ کیا گیا ہو، تو نقل مکانی کرکے جانے والے مزدوروں سے متعلق معاملات کی نگرانی کرنے کے لئے فی الفور نوڈل افسروں کی تعیناتی بھی کر سکتے ہیں۔ شہری بلدیاتی علاقوں میں میونسپل کمشنر حضرات کو فلاحی اقدامات کے نفاذ کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔
مذکورہ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع نقل مکانی کر کے کام کی تلاش میں جانے والے مزدوروں اور دیگر پھنسے ہوئے افراد کی نمبر شماری کا کام انجام دیں اور انہیں خوراک اور پناہ گاہ فراہم کرنے کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
(16-04-2020)
U-1783
(Release ID: 1615344)
Visitor Counter : 142
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam