وزارت خزانہ

محترمہ نرملا سیتا رمن نے ویڈیو کانفرنس کےتوسط سے آئی ایم ایف کی بین الاقوامی مالیاتی اور سرمایہ جاتی کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کے مکمل اجلاس میں شرکت کی

Posted On: 16 APR 2020 7:40PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K5VW.jpg

خزانہ اور کمپنی امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی وزرا کی سطح کی کمیٹی  یعنی بین الاقوامی مالیاتی اور سرمایہ بہم رسانی کمیٹی کے مکمل اجلاس میں آج یہاں شرکت کی۔

اس میٹنگ کے دوران جو تبادلۂ خیالات کئے گئے ان کا انحصار آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائرکٹروں کے عالمی پالیسی ایجنڈے سے متعلق تھا اور اس کا عنوان تھا ‘‘ غیر معمولی صورتحال –غیرمعمولی لائحہ عمل’’  ۔ آئی ایم ایف سی کے اراکین نے کمیٹی کو کووڈ-19 سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں رکن ممالک کی جانب سے کئے گئے اقدامات سےآگاہ کیا اور آئی ایم ایف کے بحران کی صورت میں فراہم کئے جانے والے پیکیج پر بھی اظہار خیال کیا تاکہ اراکین کی مالیاتی ضروریات اور گلوبل لکویڈیٹی کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔

شریمتی نرملا سیتا رمن نے میٹنگ میں اظہار خیال کے دوران بھارت میں صحتی بحران سے نمٹنے کے لئے کئے گئے مختلف النوع اقدامات کی تفصیلات بتائیں، ساتھ ہی ساتھ ان کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ حکومت ہند کی جانب سے تقریباً 2 بلین امریکی ڈالر (پندرہ ہزار کروڑ روپے کی رقم) حفظان صحت کے نظام کو مستحکم بنانے کےلئے مختص کی گئی ہے۔ 23 بلین امریکی ڈالر  (1.70لاکھ کروڑ) روپے کے سرمائے والی ایک سماجی امداد اسکیم  کا اعلان بھی کیا گیا ہے تاکہ ناداروں اور کمزور طبقات کی پریشانیاں دور کی جا سکیں اور کمپنیوں کو ضابطہ جاتی معاملات کے نفاذ میں مدد لی جا سکے۔ آر بی آئی کی مالیاتی پالیسی کو آسان بنایا جا سکے اور قرض کی اقساط میں 3 مہینے کی تقاوی فراہم کی جا سکے۔ وزیرکزانہ نے آئی ایم ایف سی کو عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے بھارت  کے کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اہم ادویہ دوسرے ممالک کو فراہم کی جا رہی ہیں۔  انہوں نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے  سارک خطے کے لئے سارک قائدین کی ویڈیو میٹنگ میں کووڈ-19 ہنگامی فنڈ کی تشکیل کی پہل قدمی سے بھی آگاہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

(16-04-2020)

U-1779


(Release ID: 1615332) Visitor Counter : 199