کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کووڈ-19 وبائی مرض کےد رمیان کیمیاوی کھادوں کا محکمہ بڑی باریکی سے ملک میں کیمیاوی کھادوں کی پیداوار  ، نقل و حمل اور دستیابی کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ کاشتکاروں کو وافر مقدار میں کیمیاوی کھادیں دستیاب رہیں

Posted On: 16 APR 2020 3:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 16اپریل2020،کووڈ-19 وبائی مرض کے پھوٹ پڑنےکے بعد پیدا ہوئی پریشان کُن صورتحال سے نمٹنے کے لئے کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا، وزیر مملکت جناب من سکھ لال منڈاویہ اور کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے سکریٹری جناب چھبی لیندر راؤل بڑی باریکی سے ملک میں کیمیاوی کھادوں کی پیداوار اور تقسیم کی نگرانی اور پورے عمل  پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ محکمے کے تحت اعلیٰ سطح پر کی جانے والی دخل اندازی اس مقصد سے کی جارہی ہے کہ ملک بھر میں کاشتکاروں کو درکار مقدار میں کیمیاوی کھادیں دستیاب رہیں۔ محکمے کی جانب سے کی جانے والی نگرانی،  پیداوار اور سپلائی کی چین اور اس راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کی جا رہی ہے۔ مرکز اور ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے مابین مختلف ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون ا ور تال میل قائم کیا گیا ہے تاکہ وافر مقدار میں کیمیاوی کھادیں دستیاب رہیں۔

 

کاشتکاروں کو وافر مقدار میں کیمیاوی کھادوں کی دستیابی کے سلسلے میں حکومت کی عہد بندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گوڑا نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاہے کہ‘ اب تک دستیابی کی صورتحال اطمینان بخش ہے’۔

 

کیمیاوی کھادوں کا محکمہ بین وزارتی سطح پر جب بھی ضرورت ہوتی ہے، سامنے آنے والے مسائل کو حل کرنے کے اقدام کرتاہے اور ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بھی پیش آنے والی عملی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے بات چیت  کرتا ہے۔

 

کیمیاوی کھادوں کے محکمے نے کیمیاوی کھادیں تیار کرنے والی تمام کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پلانٹوں اور بندرگاہوں سے کیمیاوی کھادوں کی  آسان نقل و حرکت کو یقینی بنائیں اور وافر مقدار میں فرٹیلائزر لےجانے والے ریک دستیاب کرائیں، جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ پھنسے ہوئے ریکوں پر جو کھادیں لدی ہوئی ہیں، انہیں اتارنے کے سلسلےمیں وزارت ریلوے اور متعلقہ ریاستی زرعی محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں شدید نگرانی گھنٹوں اور یومیہ بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ متعلقہ ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قریب کے پلانٹوں میں اضافی ذخیرے کے امکانات بھی تلاش کریں۔
کیمیاوی کھادوں کا محکمہ کیمیاوی کھادوں کی ترجیحاتی لدان کےلئے جہاز رانی کی وزارت سے بھی تال میل بنا رہا ہے اور مال اتارنے اور بندرگاہوں پر کیمیاوی کھادوں کی نقل و حمل کے پہلو پر بھی نظر رکھے ہوئے ہئے۔

 

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے زرعی محکمے، ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹری حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ایک لازمی چیز کے طور پر کیمیاوی کھادوں کی نقل و حمل کو جاری رکھیں۔ بنیادی سطح کا تال میل یقینی بنایا جا رہا ہےا ور اس سلسلے میں تمام تر کیمیاوی کھادوں کی کمپنیوں کو مشوردہ دیا جا رہا ہے کہ وہ لاجسٹک چین برقرار رکھنے کے لئے مقامی انتظامیہ کےساتھ قریبی تال میل بنائیں اور ایک واحد مقام کےلئے زیادہ تعداد میں ریک نہ بھیجیں۔ یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ تمام تر آپریشنوں میں حفظانِ صحت کے تقاضوں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصولوں پر عمل کیا جائے۔

کیمیاوی کھادوں کے محکمے نے حکومت ہند کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کئے جانے والے تمام تر رہنما خطوط پر سرگرمی سے عمل کیا ہے اور اسی لحاظ سے کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے افسران اور عملے کے لئے معقول مشاورت نامے جاری کئے گئے ہیں اور کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے تحت کام کرنے والی سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں کو بھی ایسا کرنے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رہے۔ حفظان صحت کے اصولوں کا معقول خیال رکھا گیا ہے اور صفائی ستھرائی  پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ وبائی مرض کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

 

افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو کلیدی اصلاحات اوردیگر پہل قدمیوں کے سلسلے میں ایک واضح لائحہ عمل تیار کرے گی تاکہ کیمیاوی کھادوں کے شعبے میں اوسط سے لے کر طویل المدت شرح نمو کا راستہ ہموار کیا جا سکے اور اس لائحہ عمل کے نفاذ کی نگرانی  بھی ممکن ہو سکے۔

 

سماجی ذمہ داری کے محاذ پر کیمیاوی کھادوں اور کیمیاوی اشیا کے وزیر کی جانب سے  سرکاری دائرہ کار کے تحت آنے والی صنعتی اکائیوں اور کیمیاوی کھادوں کی صنعتوں سے ایک اپیل کی گئی ہے کہ وہ سی ایس آر بجٹ سے عطیہ دیں تاکہ وبائی مرض کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جا سکیں اور مرتب ہونے والے برعکس اثرات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے بطور خاص ان سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایم  کیئرس فنڈ میں عطیہ دیں، جو حکومت ہند کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔ اب تک سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں سمیت مختلف کمپنیوں نے اپنی جانب سے پی ایم کیئرس فنڈ میں تقریباً 45کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

 

کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے عملے سے بھی یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے زیر انتظام مرکزی سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں کے عملے کو  اپنی تنخواہوں سے پی ایم کیئرس فنڈ میں فیاضی کے ساتھ عطیات دینے کے لئے راغب کریں۔

اس کے علاوہ وزارت صحت، حکومت ہند کی جانب سے کووڈ سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے اسپتالوں کی کمربستگی اور تیاری کے سلسلے میں جو مشاورت نامے جاری کئے گئے ہیں، انہیں این ایف ایل اور آر سی ایف کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔ یہ مرکزی سرکاری دائرہ کار کی دو صنعتیں ہیں، جو کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے تحت کام کرتی ہیں اور جن کے  اپنے اسپتال بھی مصروف عمل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-1764

                      



(Release ID: 1615000) Visitor Counter : 185