سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کی خواتین نے گاؤں والوں کے لئے کووڈ-19 سے نبردآزما ہونے میں مدد دینے کے لئے گھر میں تیار ماسک بنائے

Posted On: 15 APR 2020 7:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 اپریل   /   پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے تحت واقع حاجی پور بلاک کے موضوع گھگھوال ہار  میں نوجوان خواتین کا ایک گروپ لگاتار کام کر رہا ہے تاکہ اپنے گاؤں کے باشندگان اور قرب و جوار میں رہنے والے باشندگان کو تحفظ فراہم کر سکے ۔ اس کے علاوہ نقل مکانی کر کے آئے ہوئے خستہ حال مزدوروں کو کھانا اور راشن بھی فراہم کر رہا ہے۔ یہ تمام تر امور کووڈ-19 کی چھوت سے بچانے کے لئے انجام دیئے جا رہے ہیں اور اس کے لئے یہ خواتین  مفت فیس ماسک تقسیم کر رہی ہیں اور انہیں خود ہی تیار کر رہی ہیں۔ اس گروپ کی قیادت گاؤں کے سرپنچ جناب نریندر سنگھ کر رہے ہیں۔

دی پنجاب اسٹیٹ ایس اینڈ ٹی کونسل( پی ایس سی ایس ٹی ) چنڈی گڑھ کو سماجی پروگرام برائے خواتین کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے سے حمایت حاصل ہو رہی ہے اور یہ خواتین ،خواتین کو دیہی بایو ماسک سے حاصل ہونے والی توانائی کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کے لحاظ سے با اختیار بنانے کے کام میں مصروف ہیں ۔ اس کا نفاذ ضلع ہوشیار پور کے تلوارا بلاک میں کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کووڈ-19 وبائی مرض کے پس منظر میں کمیونٹی کے لئے اقدامات کا ایک پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ہے کہ گھروں میں بنے ہوئے ماسک جو عوام الناس کے لئے تیار کئے گئے ہیں انہیں بڑی تیزی سے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی ساتھ ماسک تیار کرنے کے تئیں بیداری بڑھ رہی ہے۔ مقامی قیادت نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ یہ طریقہ کار اس چھوت کی ترسیل کو روکنے کے لئے ایک اہم قدم ہوگا۔

مذکورہ پہل قدمی کا آغاز 6 اپریل 2020 کو کیا گیا تھا جب خواتین نے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر ، حکومت ہند کے دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک کتابچہ میں دی گئی ہدایات کے مطابق گھروں میں گھریلو کپڑے کے استعمال سے ماسک سلنے اور تیار کرنے کا کام شروع کیا۔  پی ایس سی ایس ٹی نے اس گروپ کو اس عظیم قدم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضروری خام مواد فراہم کیا۔ 10 دنوں کی مدت کے اند رخواتین کے اس گروپ نے گگھوال ہار موضع کے نزدیک رہنے والے چار گاؤں کے نقل مکانی کرکے آئے ہوئے مزدوروں ،گاؤں کے باشندگان ، کم وقت کے لئے دکان لگانے والوں کو 2000 سے زائد اچھی کوالٹی کے ماسک فراہم کئے۔

اس کے علاوہ پی ایس سی ایس ٹی نے وہاٹس ایپ کا ایک گروپ بھی بنایا ہے جو سرپنچوں ، مقامی ایس ایچ جی ، خواتین اور کاشت کاروں پر احاطہ کرتا ہے جن کا تعلق تلواڑہ بلاک کے 30 گاؤں سے ہے۔ وہاٹس ایپ گروپ کے اراکین کو مختلف مشاورت ناموں کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے اور یہ مشاورت نامے ریاستی حکومتوں ؍مرکزی حکومت کی جانب سے موصول ہوتے ہیں ۔ مقامی آبادی نے اس پہل قدمی کا خیر مقدم کیا ہے اور ان گاؤں کے سرپنچ حضرات اس امر کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں کہ حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والے رہنما خطوط پر عوام الناس عمل کریں۔

 

مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر اندو پوری سائنٹسٹ ‘ایف’ ڈی ایس ٹی سے

 indub.puri[at]nic[dot]in, Mob: 9810557964 پر رابطہ قائم کریں۔

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S4SD.jpg Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025OJE.jpg

تصویر:گروپ کے ذریعے انجام دینے والی سرگرمیوں کی جھلک

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UGZK.jpg Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049SV4.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005XERZ.jpg

 

*************

( م ن ۔ م ف (

15- 04- 2020

 U. No. 1756

 

 



(Release ID: 1614927) Visitor Counter : 229