مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
جموں و کشمیر اور لداخ کے دور دراز علاقوں کے لئے ڈاک کے خصوصی انتظامات کئے گئے
ڈاک خانے بزرگ پنشن پانے والوں کو گھروں پر پنشن فراہم کرنے کو یقینی بنا رہے ہیں
Posted On:
15 APR 2020 4:48PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 15 اپریل / کووڈ – 19 سے لڑائی لڑنے اور سوشل ڈسٹینسنگ کے مقصد کو حاصل کرنے اور ڈاک خانوں میں بھیڑ سے بچنے کے لئے ڈاک خانوں نے بزرگ پنشن پانے والوں کو ، اُن کی پنشن گھروں پر فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں ۔ ڈاک خانوں کے آس پاس یہ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ ریاست / مقامی انتظامیہ کی کوششوں میں اضافہ کرکے عوام تک پہنچنے اور کووڈ – 19 کے چیلنج بھرے وقت میں ، اُن کی مالی اور حفظان صحت کی خدمات فراہم کی جائیں ۔
جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈاک خانے عوام کو مالی لین دین میں آسانی پیدا کرکے رقم جمع کرنے اور نکالنے کی خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ عوام اپنی بنیادی اور روز مرہ کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے مناسب نقد رقم حاصل کر سکیں ۔ اس سلسلے میں آدھار پر مبنی ادائیگی نظام ( اے ای پی ایس ) کو بھی ڈاک خانوں میں شروع کیا گیا ہے تاکہ لوگ ، جن کے کسی بھی بینک میں کھاتہ ہے ، کسی بھی ڈاک خانے سے 10000 روپئے ماہانہ تک نکال سکیں ۔ اس کے لئے ضروری شرط یہ ہے کہ بینک کھاتہ فیض کنندہ کے آدھار سے منسلک ہونا چاہیئے ۔
بارہمولہ میں گھر پر پنشن کی ادائیگی
صارفین جموں توی میں مالی لین دین کرتے ہوئے
جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دور دراز اور سرحدی علاقوں میں اسپیڈ پوسٹ ، رجسٹرڈ پوسٹ وغیرہ جیسے ڈاک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ڈاک خانوں میں ترجیحی ڈاک کی وِنڈو ڈلیوری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔
لداخ میں ڈاک کی ترسیل اور تبادلہ
ڈاک خانہ اپنی سماجی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور بحران کے اِس وقت میں سماج کے غریب اور کمزور طبقے کے لئے امداد اور خوراک فراہم کر رہا ہے ۔ ریاست / مقامی انتظامیہ کے قریبی تعاون سے عوام کو خشک راشن اور تحفظاتی سامان جیسے ماسک ، سینیٹائزر اور صابن وغیرہ فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ محکمے کی ڈاک کی گاڑیوں کو ضلع / میونسپل اتھارٹیوں کی ایماء پر کام پر لگایا گیا ہے تاکہ وہ خوراک ، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم میں مدد کر سکیں ۔ میونسپل حکام کی مدد سے ڈاک خانوں کو سینیٹائز کرنے کاکام بھی کیا جا رہا ہے ۔
خشک راشن کی تقسیم
ڈاک خانے کا سینیٹائزیشن
ڈاک سیوا ، جَن سیوا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 1741
(Release ID: 1614906)
Visitor Counter : 218