یو پی ایس سی

لاک ڈاؤن کے دوران یو پی ایس سی کی جانب سے امتحان کے نظام الاوقات کے  اعلانات


یوپی ایس سی کے چیئرمین اور اراکین نے اپریل 2020 سے ایک برس تک رضاکارانہ طور پر اپنی بنیادی تنخواہ کے 30فیصد حصے کی تخفیف کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے

یوپی ایس سی کے تمام افسران  اور عملہ اراکین نے پی ایم کیئرس فنڈ میں اپنی ایک دن کی تنخواہ کا عطیہ دیا ہے

Posted On: 15 APR 2020 2:59PM by PIB Delhi

کمیشن کی ایک خصوصی میٹنگ 15 اپریل 2020 کو کورونا وائرس وبائی مرض کے نتیجے میں پیدا ہوئی صورت حال پر نظر ثانی کی غرض سے منعقد ہوئی۔

جاری لاک ڈاؤن  سے متعلق بندشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، جن میں سماجی فاصلہ برقراررکھنے کے اصول بھی شامل ہیں، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تر انٹرویو، امتحانات اور بھرتی بورڈ جہاں امیدواران کو ملک کے تمام تر حصوں سے سفر کرکے یہاں تک آنا ہے، ان کے اس عمل پروقتا ًفوقتاً نظرثانی کی جائے گی۔ سول سروسز 2019 کی پرسنالٹی ٹسٹ کے انعقاد کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کا فیصلہ تین مئی 2020 کے بعد لیا جائے گا، جب لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگا۔ سول سروسز -2020 (ابتدائی)، انجینئرنگ خدمات (مین) اور ماہرین علم الطبقات العرض سے متعلق خدمات (مین) امتحانات کے لیے تاریخوں کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔ ان امتحانات کے نظام الاوقات میں کسی طرح کی ترمیم ، جو پیش نظر صورت حال کے نتیجے میں درکار ہوسکتی ہے، اس کا اعلان یوپی ایس سی کے ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔ کمبائنڈ میڈیکل سروسز امتحان، دی انڈین اکنامک سروس اور انڈین  اسٹے ٹسیکل سروس امتحان 2020 کے لیے شعبہ جاتی اطلاع نامے پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔ سی اے پی ایف امتحان 2020 کی تاریخوں کا اعلان بھی یو پی ایس سی کے ویب سائٹ پر کردیا جائے گا۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے-1) امتحان پہلے ہی تااطلاع ثانی  ملتوی کردیا گیا ہے۔ این ڈی اے-2 امتحان کے سلسلے میں فیصلے کی اطلاع 10 جون 2020 کو کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ اس کی مشتہری کے تاریخوں کی ترتیب بھی طے کی جائے گی۔ ان تمام امتحانات، انٹرویو اور ریکروٹمنٹ بورڈکے سلسلے میں اگر کمیشن کی جانب سے اگر کوئی دیگر  فیصلہ  لیا جاتا ہے، تو اس صورت میں اس فیصلے کو فوری طور پر کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب کرایا جائے گا۔

کمیشن نے کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے قومی معیشت کو لاحق ہونے والے خسارے پر نظر ثانی کی ہے۔ قومی سطح پر مالی وسائل کے تحفظ کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے یونین پبلک کمیشن کے چیئرمین اور اراکین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر کمیشن کی جانب  سے موصول ہونے والی بنیادی تنخواہ کا 30 فیصد حصہ چھوڑ دیں گے اور اپریل 2020 سے آئندہ ایک برس تک 30 فیصد کم تنخواہ لیں گے۔

اس کے علاوہ یوپی ایس سی کے تمام افسران اور عملہ اراکین نے رضاکارانہ طور پر اپنی ایک دن کی تنخواہ وزیر اعظم کے شہریوں کے امداد اور ہنگامی حالات میں راحت بہم پہنچانے کے فنڈ (پی ایم کیئرس فنڈ) میں بطور عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ ت ع۔

U-1740



(Release ID: 1614703) Visitor Counter : 267