بجلی کی وزارت

كووڈ - 19 وبا سے نمٹنے کے لئے پاورگرڈ سی ایس آر سرگرمیاں چلا رہا ہے

Posted On: 14 APR 2020 5:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 اپریل 2020،   كووڈ - 19 وبا کافی تشویش کا باعث ہے۔ پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے، لیکن بجلی کی وزارت کے تحت  سرکاری شعبے کی کمپنی (انڈرٹیکنگ)، پاورگرڈ بھارت میں وبا سے متاثر لوگوں کی مدد کے لئے نہ صرف چوبیس گھنٹے بلارکاوٹ بجلی - ٹرانسمیشن یقینی بنا رہی ہے، بلکہ انسانی راحت کی سرگرمیاں  بھی مستعدی کے ساتھ چلا رہی ہے۔

ایک ذمہ دار کارپوریٹ یونٹ کے طور پر پاورگرڈ ان  چند کمپنیوں میں سے ایک تھی جس نے عالمی وبا كووڈ - 19 کے مقابلے کے لئے سی ایس آر سرگرمیاں سب سے پہلے شروع کی تھیں۔ پاورگرڈ نے پی ایم كیئرس فنڈ میں 200 کروڑ روپے کا تعاون دیا ہے۔ اس کے علاوہ، پاورگرڈ کے تمام ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ کا تعاون پی ایم كیئرس فنڈ میں دیا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014LA4.jpg

پی ایم كیئرس فنڈ میں مالی تعاون دینے کے ساتھ ساتھ پاورگرڈ اپنے سب -اسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائن دفاتر کے قریب رہنے والے اپنے کنٹریکٹ ورکروں، مزدوروں اور ضرورت مند لوگوں کو کھانے کے پیکٹ / راشن بھی تقسیم کر رہا ہے۔ ان ضروری اشیاء کے علاوہ، ماسک، سنیٹائزر اور صابن کا بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔اب تک ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر تقریباً 81000 مستفیدن کو راشن / کھانے کی اشیا فراہم کی جا چکی ہے جس کی مالیت 4.27 کروڑ روپے ہے۔

پاورگرڈ نے اس وبا کے انتظام کے لئے اسپتالوں میں وینٹی لیٹر خریدنے، طبی سہولیات کو مضبوط کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے مدد کی ہے۔ كووڈ - 19 وبا کے خلاف جنگ کی حمایت میں وینٹی لیٹر اور دیگر طبی آلات بھی پورے ملک کے مختلف اسپتالوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، ملک بھر کے مختلف دفاتر میں تعینات پاورگرڈ کی ٹیمیں اس وبا کے دوران سماجی فاصلے کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو بیدار کر رہی ہیں اور بتا رہی ہیں کہ کس طرح ایک دوسرے سے ضروری فاصلہ برقرار رکھ کر اس وبا کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلی معلومات کے لئے یہاں کلک کریں:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-1733                          


(Release ID: 1614656) Visitor Counter : 127