مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

کووڈ-19 عالمی وبا سے مقابلے کے لیے پی سی ایم سی کے ذریعے اختیار کی گئی حکمت عملی اور سولیوشن

Posted On: 14 APR 2020 3:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اپریل   پمپری چنچواڑ، پونے کی شہری حدود کی ایک توسیع ہے اور پونے میٹرو پولٹین کا ایک حصہ ہے۔ صنعتی مرکز کے طور پر ابھرنے والا یہ شہر بنیادی طور پر پونے کے لیے ایک معاون تعاون شپ تھا، جو کہ اب ایک بڑے ترقی پذیر شہر کے طور پر ابھرا ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں یہاں کی آبادی اور پمپری کی رہائشی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ  یہاں پر فضلے کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن نے فضلے کے بندوبست اور صفائی ستھرائی کی خدمات میں  زبردست کارنامہ انجام دیا ہے۔ حال ہی میں ای سی ایم سی  کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف جنگ میں اپنے رد عمل  میں تیزی اور احتیاط کی وجہ سے  لوگوں کی نظر میں آیا ہے۔

Text Box: The PCMC War Room

 

 

پی سی ایم سی نے وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لیے کئی اختراعی اور ا ہم اقدامات کیے ہیں۔ واقعات، کیے جانے والے کام اور ضروری تبدیلیوں کو مانیٹر کرنے کے لیے  ایک کنٹرول روم بغیر جنگ لڑنا بیکار ہوتا ہے اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پی سی ایم سی نے ایک وار روم قائم کرنے کا  فیصلہ کیا۔ یہ کام  پمپری چنچواڑ اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے تحت کیا گیا۔ یہ روم پی سی ایم سی میں کووڈ کی صورتحال کا مناسب طریقے سے بندوبست کرنے کے مقصد سے کیا گیا اور یہ جی آئی ایس میپنگ اور ڈاٹا انالیسس کوارنٹین کیے گئے گھروں کی مانیٹرنگ جیسے ٹول استعمال کرتاہے۔ حکام تک براہ راست اپنی بات پہنچانے کے لیے متعلقہ شہریوں کی حوصلہ افزائی کے واسطے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی قائم کیا گیا ہے۔ وار روم کا استعمال یہ یقینی بنانے کے لیے کیا جارہا ہےکہ تمام سوالات اور پوچھ تاچھ کا جواب پروفیشنلز کے ذریعے دیا جائے۔ یہ بات بہت ہی اہم ہے اور خصوصی طور پر اس حساس وقت میں جب آن لائن ماحول میں فیک نیوزکا غلبہ ہے۔

 پی سی ایم سی نے عالمی وبا کی صورتحال سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک مؤثر ٹول کے طور پر ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے ایک ایپ کے استعمال کرنے سے لے کر جی آئی ایس ٹول اور مانیٹرنگ ڈیس بورڈ کا استعمال کرنے تک پی سی ایم سی نے شہر کی کووڈ صورتحال کی مناسب مانیٹرنگ اور ٹریکنگ کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال کیا۔ مؤثر طریقے سے کام کاج کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کو بہتر فیصلے کرنے میں بھی مدد ملی۔

Text Box: Online Assessment Form تمام ڈیجیٹل سولیوشن کا ا ٓن لائن  فارم پی سی ایم سی کے ہتھیاروں میں  دستیاب ہے۔ پی سی ایم سی اسمارٹ سارتھی موبائل ایپلی کیشن حقیقت میں شاندار ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اس ایپلی کیشن میں کووڈ-19 کی اپنے آپ جانچ کرنے والا ایک ٹیسٹ ہے یہ  پی سی ایم سی رہنے والے شہریوں کے لیے ایک آن لائن سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ ہے۔ یہ ٹیسٹ سوالوں کے جوابات کی بنیاد پر جوکھم کی جان کے معیاروں پر تیار کیا گیا ہے۔ اس سے کسی بھی شہری کی صحت کو درپیش خطرے کو شناخت کیا جاسکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ صرف شہریوں کے لیے ہی مناسب نہیں ہے بلکہ کارپوریشن کے لیے بھی مفید ہے  کیونکہ یو ایل بی مؤثر طریقے سے آن لائن ایسا ڈاٹا جمع کرسکتا ہے جس کا ایک ایکشن پلان تیار کرنے اور خطرات کو دور کرنے کے لیے مؤثر رسپورنس تیار کرنے کے لیے  مناسب تجزیہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس ایپ میں آنے جانے کو قرنطین کرنے والی جانچ بھی ہے۔ یہ قرنطین کیے گئے مریضوں  کی جغرافیائی لوکیشن کا پتہ لگانے کے مقصد سے ان پرنظر رکھنے کا  ایک طریقہ ہے۔ اگر مریض کی لوکیشن، اس کی شناخت کی گئی لوکیشن (موجودہ لوکیشن) سے  100 میٹر سے زیادہ دور پائی جاتی ہے  تو  اس علاقے کے متعلقہ ہیلتھ ورکر کو  اپنے آپ ایک اپ ڈیٹ بھیج دیا جاتا ہے۔ تیسری بات یہ ہے کہ پی سی ایم سی نے  ایپ کے ذریعے ایک مہم شروع کی ہے اس مہم کے ذریعے وہ شہریوں سے راحتی اقدامات کے لیے رضاکار بننے کی اپیل کرتے ہیں۔ اس آن لائن مہم سے رضاکاروں کا ڈاٹا جمع ہوتا ہے جو کہ پی ایم سی کے  آئندہ ایکشن پلان کے لیے مددگار ہوگا۔ آخری اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ  اس ایپ کے ساتھ ایک ‘نیر می’ خصوصیت جڑی ہوئی ہے۔ یہ  قریبی مقامات ایسے اسپتالوں، سرکاری دفتروں، بازاروں وغیرہ  کو دکھاتا ہے جن تک شہری پہنچ سکتے ہیں۔ اس میں ضروتمندوں کے لیے نزدیکی مفت خوراک تقسیم کرنے والے مراکز  اور پناہ لینے کی سہولیات کو بھی دکھایا جاتا ہے۔ اس وقت 40 سے زیادہ مفت خوراک تقسیم کرنے والے مراکز 9 ہوم شیلٹرز 35 سے زیادہ ایمرجنسی ڈسپنسریاں 50 سے زیادہ گروسری اسٹورس جو کہ گھروں پر سامان فراہم کراتے ہیں، کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ پی سی ایم سی اس سلسلے میں مزید معلومات یعنی گروسری ادویات، سبزیاں فراہم کرانے والی دوکانوں اور کووڈ-19 کی جانچ اور علاج کے لیے آتھورائزڈ اسپتالوں کے پتے اور رابطے کی تفصیل کو بھی شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

سوشل ڈسٹینسنگ مارکر: یہ بہت ضروری ہے کہ شہری سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کریں اور گھروں میں ہی رہیں۔ لیکن اتنا ہی اہم یہ  بھی ہے کہ صف اول میں کام کرنے والے لوگوں کی دیکھ بھال کی جائے۔ا س طرح ہمارے سوچھتا واریئرس کے تحفظ کے لیے پی سی ایم سی نے تمام سینی ٹیشن ورکرز کے لیے خصوصی پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپ منٹ (پی پی ای) کا انتظام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  سینی ٹیشن اسٹاف کو  عام مقامات کو انفیکشن سے پاک کرنے اور گھر گھر جاکر فضلہ جمع کرنے اور فضلے کی ہینڈلنگ سے متعلق رہنما خطوط اورایس او پی کے ساتھ مستقل ہدایات دی جاتی ہیں۔

Text Box: 'Near-Me' Feature

پی سی ایم سی مختلف میڈیا چینلوں- سوشل میڈیا، لوکل میڈیا- پرنٹ اور ٹی وی کے ذریعے ان کی سرگرمیوں سے متعلق  تازہ ترین واقعات کا ذکر کرنے اور مستقلاً بیداری پھیلانے کا کام کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کوڑا کچرا جمع کرنے والی گاڑیوں میں عوام سے خطاب کرنے والے نظام لگائے گئے ہیں۔ جن کو کووڈ کے سلسلے میں بیداری، صفائی ستھرائی سے متعلق احتیاط، سرکاری مشوروں وغیرہ کے مختلف موضوعات پر آڈیو کلپ چلانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ پی سی ایم سی کووڈ-19 وبا سے اپنے شہریوں کے تحفظ اور ان کی تربیت کے لیے پابند عہد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008AHV6.gif

پمپری نے ہمیشہ ہی  متنوع اور  انتخابی جذبے کا اظہار کیا ہے۔یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ مہاراشٹر کا یہ مضافاتی قصبہ عالمی وبا کے دور میں اپنے جذبے کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور   اپنی کوششوں میں  سوچھتا اور صحت مندی کے کلچر کو حقیقی معنوں میں اختیار کیے ہوئے ہے۔

****************

م ن۔ ا گ ۔ ر ا

U: 1715



(Release ID: 1614518) Visitor Counter : 234