وزارتِ تعلیم

’بھارت پڑھے آن لائن‘ مہم کے سلسلہ میں صرف تین دن میں 3700 سے زیادہ تجویزیں موصول ہوئی ہیں


ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے بھارت میں آن لائن تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے لوگوں سے خیالات طلب کرنے کی خاطر 10 اپریل 2020 کو ایک ہفتہ طویل ’بھارت پڑھے آن لائن‘ مہم کی شروعات کی تھی
#بھارت پڑھے آن لائن کا استعمال کرکے اور بھارت پڑھے آن لائن.ایم ایچ آر ڈی @جی میل ڈاٹ کوم پر ایم ایچ آر ڈی@ڈاکٹر نشنک کو نوٹی فائی کرکے 16 اپریل 2020 تک اپنے خیالات پیش کئے جاسکتے ہیں

Posted On: 13 APR 2020 5:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13,- اپریل 2020/انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے بھارت میں آن لائن تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی خاطربڑے پیمانے پر لوگوں کے خیالات معلوم کرنے کے لئے ایک ہفتہ طویل ’بھارت پڑھے آن لائن مہم کی  نئی دہلی میں 10 اپریل 2020 کو شروعات کی تھی۔  یہ مہم سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں بڑی مقبولیت  حاصل کررہی ہے  اور ایچ آرڈی وزارت کو ٹوئیٹر اور ای میل کے ذریعہ  صرف تین دنوں میں ’بھارت پڑھے آن لائن‘ مہم کے بارے میں  3700 سے زیادہ تجویزیں  موصول ہوئی ہیں۔ لوگ اس اقدام کی تعریف کررہے ہیں  اور آن لائن تعلیمی نظام کو  فروغ دینے کے لئے وزارت کا شکریہ بھی ادا کررہے ہیں۔متعلقہ مہم کا یہ موضوع سوشل میڈیا میں بڑے پیمانے پر گردش کررہا ہے  اور یہاں تک آج یہ  ٹوئیٹر کے  دس اعلی موضوعات میں شامل ہوگیاہے۔

’بھارت پڑھے  آن لائن مہم ‘ ایک ہفتہ طویل مہم ہے جس کا مقصد بھارت میں آن لائن تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے لوگوں کےبڑے  پر خیالات معلوم کرنا ہے۔ اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ بھارت کے تمام بہترین  دماغوں کو مدعو کیا جائے  کہ وہ  آن لائن تعلیم کی  دشواریوں  پر قابو پانے کے لئے ا یچ آر ڈی وزارت کو  براہ راست اپنی تجویزیں /مسئلے کا حل روانہ کریں۔  یہ کام  اس وقت موجود  ڈیجیٹل تعلیم کے پلیٹ فارموں  کا استعمال کرتے ہوئے  کیاجاسکتا ہے۔  اپنے خیالات  16 اپریل 2020 تکbharatpadheonline.mhrd[at]gmail[dot]com اس پر اور بھارت پڑھے آن لائن  کا استعمال کرتے ہوئے#BharatPadheOnline ٹوئیٹر پر بھیجے جاسکتے ہیں۔ٹوئیٹر کا استعمال کرتے ہوئے  اپنے خیالات @HRDMinistry  اور@DrRPNishank  کو بھی نوٹی فائی  کئے جانے چاہئیں تاکہ وہ  وزارت تک پہنچ سکیں۔

 

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1692



(Release ID: 1614347) Visitor Counter : 104