زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

لاک ڈاؤن مدت کے دوران فیلڈ کی سطح پر کسانوں اور زرعی سرگرمیوں میں آسانی کے لیے بہت سے اقدامات کیے گیے ہیں


8.31 کروڑ کسانوں کنبوں کو پی ایم کسان اسکیم کے تحت 16621 کروڑ روپے جاری کیے گیے ہیں

پی ایم- جی کے وائی کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 3,985 میٹرک ٹن دالیں دی گئی ہیں

Posted On: 13 APR 2020 7:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 13 اپریل 2020 / حکومت ہند کے زراعت ، تعاون اور کسانوں کی بہبود کا  محکمہ نے  لاک ڈاؤن مدت کے دوران فیلڈ کی سطح پر کسانوں اور زرعی سرگرمیوں کی آسانی کے لیے بہت سے اقدامات کر رہا ہے تازہ ترین صورتحال مندرجہ ذیل ہے:

  1. خوراک کی حفاظت کے قومی مشن  کے تحت ریاستوں کو بیج کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ، اسکیم کے تحت بیجوں سے متعلق سبسڈی  10ُ سال سے کم عرصے کے لیے دی جائے گی۔  یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شمال مشرق ، پہاڑی علاقوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر کے لیے سبسڈی ٹرتھ فُل لیبل والے بیجوں پر دی جائے گی۔ یہ سبسڈی این ایف ایس ایم کے تحت سبھی فصلوں کے لیے دی جائے گی۔
  2. پردھان منتری کسان سمان ندھی ( پی ایم  کسان) اسکیم کے تحت 24.03.2020 سے لاک ڈاؤن مدت کے دوران تقریباً 8.31 کروڑ کسانوں کنبوں کو فائدہ پہنچایا جا چکا ہے اور اب تک 16,621 کروڑ روپے کی رقم جاری کی جا  چکی ہے۔
  3. پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے تحت  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  تقریباً 3,985 میٹرک ٹن دالیں  دی جا چکی ہیں۔
  4. پنجاب میں  پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی ) کے تحت خصوصی طور پر نامزد الیکٹرک وین میں نامیاتی پیداواریں لوگوں کے گھر پہنچائی جا رہی ہیں۔
  5. مہاراشٹر میں آن لائن / راست فروخت کے طریقے سے 34  ضلعوں میں 27,797 ایف پی او نے 21,11,171 کوئنٹل پھل اور سبزیاں فروخت کی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 1699



(Release ID: 1614333) Visitor Counter : 222