قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائفڈ نے ریاستی نوڈل محکموں اور عمل درآمد(نفاذی) ایجنسیوں سے ‘ایم ایف پی اسکیم کے لئے ایم ایس پی’ کے تحت دستیاب رقم سے خریداری شروع کرنے کے لئے کہا

Posted On: 11 APR 2020 8:22PM by PIB Delhi


نئی دہلی،  11 اپریل 2020،   قبائلی  امور کی وزارت کے تحت آنے والے، ٹرائفڈ نے ریاستی نوڈل محکموں اور عمل درآمد ایجنسیوں سے  ایم ایف پی اسکیم کے لئے ایم ایس پی کے تحت دستیاب فنڈز سے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر چھوٹی جنگلاتی مصنوعات (ایم ایس پی) کی خریداری کا آغاز کرنے کے لئے کہا ہے۔

ٹرائفڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر، مسٹر پروير کرشن نے چیف سیکرٹریز، ریاستی نوڈل محکموں اور عملدرآمد ایجنسیوں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ٹرائفڈ، یونیسیف کے تعاون سے ون دھن وکاس کیندروں کے ون دھن خود امدادی گروپ کے ارکان کے لئے ویبینار سیشن کی میزبانی کر رہا ہے، جس سے قبائلی مصنوعات تیار  کرنے والوں اور جمع کرنے  کے درمیان سماجی فاصلے پر عمل کرنے اور اپنی مہمات چلانے کے دوران ضروری صفائی ستھرائی برقرار كھنے کے لئے بیداری پیدا کی جا سکے۔ اس ویبینار میں سبھی  ریاستی نوڈل محکمہ اور عمل درآمد ایجنسیاں حصہ لے رہی ہیں۔ قبائلی امور کی وزارت نے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے ذریعے چھوٹی جنگلاتی مصنوعات (ایم ایف پی) کی مارکیٹنگ اور ایم ایف پی  کے لئے ویلیو چین کے فروغ  کے لئے رہنما خطوط کو، ایف۔ نمبر 19/17/2018- لائیولی ہڈ تاریخ: 26 فروری 2019  کے ذریعے  نوٹیفائی کیا ہے۔

قبائلی امور کے مرکزی وزیر، مسٹر ارجن منڈا نے ریاستوں کے وزرائے اعلی کو خط لکھ کر قبائلی برادری  پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اپنانے کے لئے بھی کہا ہے، ساتھ ہی ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ قبائلی اشیا یکجا کرنے والوں  کو ضروری ذریعہ معاش  امداد فراہم کرنے کے لئے ایم ایف پی اسکیم  کے لئے کم از کم امدادی قیمت کے تحت ایم ایف پی  کی خریداری کا آغاز کریں اور شہری علاقوں سے لے کر قبائلی علاقوں میں بچولیوں کی سرگرمیوں کو کم کریں نیز قبائلی  برادریوں کے درمیان كوروناوائرس کے پھیلاؤ کے کسی بھی معاملے کی جانچ  کرائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

U-1478

                          



(Release ID: 1613585) Visitor Counter : 115