امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ایف سی آئی کے ایک لاکھ سے زیادہ ملازمین کو ، کووڈ – 19 کی وجہ سے موت ہو جانے کی صورت میں حکومت نے معاوضاتی مدد کی منظوری دی

Posted On: 10 APR 2020 7:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10 اپریل 2020 / حکومت نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا  (ایف سی آئی) کے 108714 کارکنوں اور افسران کو  معاوضاتی امداد کی تجویز کو منظوری دی۔ ایف سی آئی کے ان ملازمین میں وہ 80000 مزدور بھی شامل ہیں جو کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملک بھر میں رات دن اناج سپلائی کر رہے ہیں۔

فی الحال ایف سی  آئی کے  ملازمین کے کنبوں کو  دہشت گردانہ حملے  ، بم دھماکے، ہجوم کی طرف سے کیے گیے حملے یا قدرتی آفات کی صورت میں فوت ہو جانے کے سبب معاوضہ دیا جاتا ہے ۔ لیکن ان سہولتوں میں ایف سی آئی کے مستقل اور ٹھیکے پر کام کرنے والے مزدور شامل نہیں ہیں ۔ اس بات کو نظر میں رکھتے ہوئے حکومت نے ایف سی آئی کے  ان تمام ملازمین اور مزدوروں کو  معاوضاتی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کورونا وائرس کووڈ – 19 کی وجہ سے انفیکشن کے فیصلے سے دو چار ہوتے ہوئے بھی انتھک کام کر رہے ہیں ۔

صارفین امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بحران کے اس دور میں عام آدمی کو لازمی اشیاء اور خدمات فراہم کرانے میں مصروف  اپنے  کورونا جنگجو ؤں کو  ہر ممکن حفاظت فراہم کرنے کی عہد بند ہے۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  •  م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 1615



(Release ID: 1613538) Visitor Counter : 172