وزارت آیوش
ہومیوپیٹھک ڈاکٹروں کے لئے ٹیلی میڈیسن رہنما خطوط کو منظوری دی گئی
آیوش نے عالمی یوم ہومیو پیتھی کے موقع پر بین الاقوامی ویبنار کا افتتاح کیا
Posted On:
11 APR 2020 11:52AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 اپریل 2020، وزارت آیوش کے تحت سینٹرل کونسل برائے ریسرچ ان ہومیو پیتھی (سی سی آر ایچ) کے زیر اہتمام 10 اپریل 2020 کو یوم عالمی ہومیو پیتھی کے موقع پر ہومیو پیتھی کے بانی ڈاکٹر سیمیول ہینی مین کی 265 ویں یوم پیدائش کی یاد میں منایا گیا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہزاروں شرکا نے اس ویبنار میں شرکت کی؛ جسے براہ راست بھی اسٹریم کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شری پد یسو نائک نے اپنے افتتاحی خطاب میں ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کے ذریعے ٹیلی میڈیسن رہنما خظوط کی منظوری کا اعلان کیا اور ضرورت پیش آنے پر کووڈ ٹاکس فورس کے ساتھ جڑنے اور آیوش ورک فورس کے ساتھ متحرک ہونے نیز مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزارت آیوش کے سیکریٹر جناب وید یا راجیش کوٹیچہ نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پروفیسر (ڈاکٹر) وتھولکاس،جو انٹرنیشنل اکیڈمی آف کلاسیکل ہومیو پتھی کے ڈائرکٹر ہیں، ڈاکٹر انل کھرانہ، ڈی جی (آئی/سی)، سی سی آر ایچ، ڈاکٹر آر کے منچندا، ڈائرکٹر ہومیو پیتھی، محکمہ آیوش، دہلی گورنمنٹ، وزارت آیوش، این آئی ایچ کولکاتا کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سبھاش سنگھ، وزارت آیوش کے ڈائرکٹر ایس آر کے ودیارتھی، ڈاکٹر وی کے گپتا، بھارت، ڈاکٹر رابرٹ وین ہیسیلین، برطانیہ، پروفیسر آرون ٹو، ہانگ نے اہم مقررین کی حیثیت سے ویبنار سے خطاب کیا۔ ان مقررین میں سے زیادہ تر نے ہومیو پیتھی کی افادیت کے بارے میں بتایا اور کووڈ۔ 19 سے جنگ میں ہومیو پیتھی کی صلاحیت اور اس کے اہم رول پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کووڈ۔ 19 مریضوں کے لئے معیاری دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ معاون ہومیوپیتھی کے استعمال کے بارے میں حقائق بھی پیش کئے۔
جناب شری پد یسو نائک وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈبلیو ایچ ڈی 2020 پرویبنار میں اپنے افتتاحی خطاب کے دوران
ڈبلیو ایچ ڈی 2020 پر ویبنار میں شرکت کرتے ہوئے معروف ریسورس شخص سب سے اوپری صف (بائیں سے دائیں)
ڈاکٹر آر کے منچندا، ڈاکٹر محکمہ آیوش، دہلی حکومت، ڈاکٹر انل کھرانہ، ڈی جی، سی سی آر ایچ، پروفیسر آرون ٹو، ہانگ کانگ، درمہانہ صف (بائیں سے دائیں)
ڈاکٹر رابرٹ وین ہیسیلین کور، سائنسدان۔ سی سی آر ایچ (ماڈیریٹر) ڈاکٹڑ وی کے گپتا، بھارت
ڈاکٹر سبھاش سنگھ، ڈائرکٹر این آئی ایچ، ڈاکٹر ایس آر کے ودیارتھی ڈائرکٹر وزارت آیوش
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش ت۔ن ا۔
U-1621
(Release ID: 1613300)
Visitor Counter : 708
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam