مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاک جیون بیمہ اور دیہی پوسٹل لائف انشورینس کے پریمیم کی ادائیگی کی مدت میں 30 جون 2020 تک کی توسیع

Posted On: 09 APR 2020 6:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،09 اپریل   :  کورونا وائرس ( کووڈ-19) کے پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں لاحق خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ملک بھر میں مکمل تالا بندی کو دیکھتے ہوئے مرکزی ؍ ریاستی حکومتوں نے متعدد مشاورت نامے جاری کئے ہیں اور عوام الناس کی نقل و حرکت پر متعدد پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ ڈاک جیون بیمہ ؍دیہی پوسٹل لائف انشورینس کے صارفین پریمیم کی ادائیگی کے سلسلے میں ڈاک گھروں تک پہنچنے میں دقتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگر چہ یہ بات حقیقت ہے کہ بہت سے ڈاک خانے لازمی خدمات کے طور پر مصروف عمل بھی ہیں۔

تمام تر پی ایل آئی ؍ آر پی ایل آئی صارفین کو آسانی فراہم کرنے کے ایک قدم کے طورپر پوسٹل لائف انشورینس کے ڈائریکٹوریٹ نے جو مواصلات کی وزارت کے تحت محکمہ ڈاک کے زیر نگرانی کام کرتا ہے ، نے واجب الادا پریمیم یعنی مارچ 2020 تک واجب الادا پریمیم کی ادائیگی کی تاریخ نیز اپریل 2020 اور مئی 2020 میں واجب الادا پریمیم کی تاریخ کو توسیع دے کر کسی جرمانے یا خطہ کاری کے محصول کے بغیر ادائیگی کی تاریخ 30 جون 2020 کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا ہے کہ محکمے نے ان صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے جو پورٹل پر درج رجسٹر ہیں  وہ اپنی ادائیگیاں پی ایل آئی کسٹمر پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن طریقے سے کریں ۔

 

****************

 

 

م ن۔ م ف

U: 1586



(Release ID: 1612833) Visitor Counter : 119