عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈی او پی ٹی اپنی نوعیت کے پہلے آئی جی اوٹی-ای لرننگ پلیٹ فارم کے ساتھ كووڈ -19 صف اول کے کارکنوں کو بااختیاربنائے  گا


بھارت حکومت کے تحت عملے اور تربیت محکمہ نے تمام صحت اہلکاروں اور كووڈ -19 کے صف اول  کے کارکنوں کو تربیت دینے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم آغاز کیا

Posted On: 08 APR 2020 7:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8 اپریل 2020،     عملے اور تربیت کے محکمہ نے صف اول کے تمام کارکنوں کے لئے كووڈ- 19 سے لڑنے کے لئے ایک لرننگ پلیٹ فارم (https://igot.gov.in)شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے کہ اس وبا سے نمٹنے میں تربیت اور اپ ڈیٹ کے ساتھ انہیں لیس کیا جا سکے۔ مذکورہ تربیت انہیں وبا کے بعد کے مراحل کے لئے بھی تیار کرے گی۔ دیگر ممکنہ دوسری صف کی ورک فورس کو كووڈ- 19 تربیت  کے ذریعے، بھارت ابھرتی  ہوئی صورتحال کے لئے بہتر طور پر تیار رہے گا۔

ہدف شدہ  گروپ میں ڈاکٹر، نرس، پیرامیڈکس، ہائی جین کارکان، ٹیکنیشین، اكزیلری نرسنگ مڈوائس (اے این ایم)، مرکزی اور ریاستی حکومت کے افسران، سول ڈیفنس آفیسرز، مختلف پولیس تنظیمیں، نیشنل کیڈٹ كور (این سی سی)، نہرو یوتھ سینٹر ادارہ (این وائی کے ایس) ، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی (آئی آر سی ایس)، بھارت اسكاؤٹس اینڈ گائڈز (بی سی جی) اور دیگر رضاکار شا مل ہیں۔

یہ پلیٹ فارم ہر لرنر کو اس  کے کام مقام یا گھر پر اور اس کی پسند کے کسی بھی ڈیوائس کو كیوریٹیڈ، مخصوص  رول سے متعلق مواد  فراہم  کرتا ہے۔ آئی جی اوٹی پلیٹ فارم کاڈیزائن آبادی کے پیمانے کے مطابق بنایاگیا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں تقریباً 1.50 کروڑ کارکنوں اور رضاکاروں کو تربیت فراہم کرے گا۔ كووڈ کے بیسكس، آائی سی یو کیئر اور وینٹیلیشن انتظام، طبی انتظام، پی پی ای کے ذریعے  انفیکشن کی روک تھام، انفیکشن پر قابو پانے اور ان سے بچاؤ، كوارنٹائن اور آئسولیشن، لیبارٹری نمونہ  اکٹھا اور جانچ کرنے، كووڈ- 19 معاملوں  کا انتظام، كووڈ- 19 تربیت جیسے موضوعات پر نو ( 9) کورسزکے ساتھ آئی جی اوٹی پر اسے شروع کیا گیا ہے۔

اپنے خصوصی  طور پر  تیار کئے گئے   نظریہ کے ساتھ، كووڈ  کے کارکنان  حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ رہنے کے  ذریعہ  اس ون ا سٹیپ سورس سے گہری معلومات  کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں اور موجود اور ابھرتے حالات پرردعمل کر سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم کسی بھی جگہ، کسی بھی وقت لرننگ کے بے شمار  درخواست کی مانگ  کو پورا کرنے  کے اہم ہیں۔ اس پلیٹ فارم کو ڈیسك ٹاپ اور موبائل ورجن کے لئے ایک آسان یوز ر مینول  کے مطابق عمل کرنے کے لئے ایکسز کیا جا سکتا ہے جس سے کہ  یہ سبھی کے لئے آسان بن  سکے۔

یہ پلیٹ فارم وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے’ان  سبھی کی فکر کرنے، جو ملک کی خدمت کرتے ہیں‘ کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے اور ان کے حوصلے  کو بڑھاتا ہے۔ كووڈ- 19 کے تمام صف اول  صحت  کارکنان کے  لئے ایک اہم ہتھیار کے طور پر، ان کو اپ ڈیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے  علم میں اضافہ اور صلاحیت کے فروغ میں مدد کرے گا اور ہماری ملک کو   كووڈ- 19 وبا کے خلاف جنگ جیتنے میں کامیاب کرے  گا۔

ان تمام ضروریات کے مطابق آئی جی اوٹی کا ایک ورژن مندرجہ ذیل یو آر ایل لنک (https://igot.gov.in)کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ پلیٹ فارم کا پہلا ورژن استعمال کے لئے گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ساتھ دستیاب ہے اور بعد کے ورژن دیگر براؤزرس کو سپورٹ کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

U-1559              


(Release ID: 1612787) Visitor Counter : 145