قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا نے نئے وزرائے اعلی کو لکھا کہ وہ پوری ایمانداری کے ساتھ ایم ایس پی پرچھوٹی موٹی جنگلی پیداوار کی حصولیابی کے لئے ریاستی نوڈل ایجنسیوں کو مشورہ دیں

Posted On: 08 APR 2020 4:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8,- اپریل 2020/قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے 15 ریاستوں کے وزرائے اعلی کو ایک خط میں لکھا ہے کہ وہ  پوری ایمانداری کے ساتھ کم از کم امدادی قیمت  (ایم ایس پی)پر چھوٹی موٹی جنگلی پیداوار  (ایم ایف پی) کی حصولیابی کے لئے   ریاستی نوڈل ایجنسیوں کو مشورہ دیں۔ ان ریاستوںمیں  اترپردیش، گجرات ، مدھیہ پردیش، کرناٹک ، مہاراشٹر ،آسام ،  آندھراپردیش، کیرل، منی پور، ناگالینڈ، مغربی بنگال  ، راجستھان ،  اوڈیشہ ، چھتیس گڑھ اورجھارکھنڈ شامل ہیں۔

خط میں انہوں نے کہا  ہے کہ کووڈ 19کی وبا کی وجہ سے  پیداشدہ موجودہ صورتحال نے  پورے ملک کے سامنے ایک  زبردست چیلنج  کھڑا کردیا ہے۔  ہندستان میں تقریباً تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام خطے ،اس وبا سے  کم یا زیادہ  متاثر ہیں۔   اس صورتحال میں قبائلی  برادریوں سمیت غریبوں اور محروموں  کی حالت بہت نازک ہے۔ بہت سے خطوں میں یہ چونکہ چھوٹے موٹی جنگلی پیداوار (ایم ایف پی/غیر عمارتی  لکڑی  کی جنگلی پیداوار  (این ٹی ایف پی) کو جمع کرنے اور کٹائی کا  یہ سیزن ہے۔  اس لئے  ان کے روزگار کو  یقینی بنانے اور انہیں تحفظ فراہم کراتے ہوئے  ایم ایف پی/این ٹی ایف  پی  پر مبنی ان کی معیشت  اور قبائلی برادری کی بہبود کو  یقینی بنانے کے لئے  چند فعال اقدامات  ضروری ہیں۔

جناب منڈا نے کہا کہ شہری علاقوں سے  قبائلی  آبادیوں تک  سے دلالوں کی سرگرمیوں کو  کم کرنا ضروری ہے اور اس طرح  قبائلی برادریوں میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکا  جاسکتاہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت ان ریاستوں کے پاس  فنڈز دستیاب ہیں اور ضرورت پڑنے پر اضافی فنڈ قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ دستیاب کرایا جائے گا۔ اس کا م کو   انجام دینے والی ان ریاستوں میں  ضلع سطح کے   تمام  نوڈل افسروں کی تفصیل وزارت  کو دی جاسکتی ہے۔ کسی مزید مدد کے لئے  ٹرائبل کوآپریٹیو  مارکیٹنگ  فیڈریشن آف انڈیا  (ٹرائیفیڈ) کے  منیجنگ ڈائریکٹر سے  رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  قبائلی امور کی وزارت ون دھن سیلف ہیلپ گروپوں  کے ذریعہ  قبائلی برادریوں میں  سوشل ڈسٹینسنگ کے بارے میں بیداری پھیلانے کاکام   شروع کرانے پر بھی غور کررہی ہے۔

پردھان منتری وندھن یوجنا (پی ایم وی ڈی وائی) اسکیم کو قبائلی صنعتوں  کو فروغ دینے  اور پائیدار روزگار پیدا کرنے کے لئے  ریاستوں میں  زور شور سے جاری ہے۔  27 مرکزی ریاستوں اور ایک مرکز  کےزیر انتظام خطے میں 1205 ون دھن  وکاس کیندروں  (وی ڈی وی کے)کو منظوری  دی گئی ہے جن میں   جنگلی اشیا جمع کرنے والے  3.60 لاکھ سے زائد قبائلی  شامل ہیں۔  اس سے انہیں صنعت کے راستے پر  آگے بڑھایا گیا ہے۔

 

م ن۔  ا گ ۔ ج

Uno-1563



(Release ID: 1612700) Visitor Counter : 110