شہری ہوابازی کی وزارت

26سے30مارچ 2020 تک پانچ دن کی مدت کے دوران 62 لائف لائن پروازیں ہوئیں اور15.4 ٹن سے زائد اشیاء کی نقل مکانی ہوئی

Posted On: 31 MAR 2020 7:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،31؍مارچ،کووڈ – 19  کے خلاف ہندوستان کی جنگ کے حصے کے طور پر  شہری ہوا بازی  کی وزارت نے  پورے ملک اور  اس کے باہر  طبی اور لازمی اشیاء کی فراہمی کے  لئے  نقل و حمل کی غرض سے  ’’لائف لائن اُڑان‘‘  شروع کی ہیں۔ اس پہل کے طور پر  26 سے 30 مارچ  2020  تک  پانچ  دن کے دوران  62 لائف لائن  اُڑان پروازیں  ہوئی ہیں اور  15.4  ٹن سے زائد  طبی  اشیاء  مہیا کرائی  گئی ہیں۔ 62 پروازوں میں سے  45  پروازیں ایئر انڈیا اور ایلائنس ایئر  کے ذریعے  ہوئیں۔

لائف لائن  اُڑان  آپریشنز میں شامل مال بردار طیاروں میں ایئر انڈیا ،  ایلائنس ایئر ،  انڈین ایئر فورس  (آئی اے ایف)  اور پون ہنس شامل ہیں۔ اس سرگرمی میں  ایئر پورٹ اتھارٹی  آف انڈیا  (اے اے آئی) ،  اے اے آئی سی ایل اے ایس ( کارگو  اینڈ  لاجسٹک سبسڈیئر آف  اے اے آئی)  اے آئی  ایئر پورٹ   سروسز  (اے آئی اے  ایس ایل)  ، پی پی پی  ایئر پورٹس  اور  پرائیویٹ  گراؤنڈ ہینڈلنگ  اداروں نے  تعاون کیا ہے۔  پرائیویٹ  ہوائی کمپنیاں جیسے  انڈیگو ،  اسپائس جیٹ  اور بلیو ڈاٹ  کاروباری بنیاد پر  طبی  کارگو  پروازیں  کررہے  ہیں۔ پروازوں کے مابین  شہری  ہوا بازی  کی  وزارت  (ایم  او سی اے)  کی  براہ راست نگرانی میں  وزارت کے ذریعے قائم  کنٹرول روم کے ذریعے  تال میل قائم کیا جارہا ہے۔ لائف لائن اڑان  کارگو  میں  کووڈ – 19  سے متعلق  عملہ  ، انزائمس،  طبی آلات ، ٹیسٹنگ کٹس،  پرسنل پروٹیکٹو  آلات  (  پی پی ای) ، ماسک، دستانے  اور  کورونا  کے خلاف جنگ لڑنے والوں  کو مطلوبہ  دوسری  اشیاء  کی فراہمی شامل ہے۔

لائف لائن پروازوں کا ہب اور  اسپوک  ماڈل  کا استعمال کرکے  منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ دہلی ، ممبئی ، حیدر آباد ، بنگلور اور کلکتہ میں  کارگو ہب قائم کئے گئے ہیں۔ لائف  لائن اڑان  کی پروازیں  ملک کے مختلف حصوں میں  قائم  ان ہبوں کے درمیان  رابطہ قائم کرتی ہیں۔

پروازوں کی تفصیلات حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

تاریخ

ایئر انڈیا

ایلائنس

آئی اے ایف

 انڈیگو

اسپائس جیٹ

پروازوں کی کل تعداد

1

26.3.2020

02

-

-

-

02

04

2

27.3.2020

04

09

-

-

-

13

3

28.3.2020

04

08

-

06

-

18

4

29.3.2020

04 *

10 *

06

--

-

20

5

30.3.2020

04

-

03

--

-

07

 

کل پروازیں

18

27

09

06

02

62

 

  • لداخ کے لئے ایئر انڈیا اور آئی اے ایف کے مابین اشتراک ہوا۔

شمال مشرقی خطہ (این ای آر)  ، مرکز کے زیر انتظام جزائر  اور  پہاڑی ریاستوں پر  خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ این ای آر کو  کولکاتا ، باگڈورا اور گواہاٹی  میں قائم علاقائی  ہبوں کو  لائف لائن اڑان کے ذریعہ جوڑا گیا ہے۔ یہ  ڈبرو گڑھ ، شیلانگ ، ایزول،  اگرتلہ،  امپھال اور  دیما پور  جیسے شہروں  کو  ٹربو پروپس  اور  ہیلی کاپٹروں سے  جوڑا جارہا ہے۔

نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)  اور  شہری  ہوا بازی کی وزارت کے ذریعے  قلیل مدت میں  لائف لائن اڑان  فلائٹ کے لئے  ویب سائٹ  تیار کی ہے۔ اس کا مقصد  مختلف ایجنسیوں کے مابین  بلا کسی خلل کے تال میل کو قائم کرنا ہے۔ یہ ویب سائٹ  ( شہری ہو ابازی کی ویب سائٹ : www.civilaviation.gov.inپر لنک دستیاب ہے) ،  ریاستی حکومتوں اور ہوائی  کمپنیوں کو  اپنی  اشیاء  اور  پروازوں کی تفصیلات  پیشگی  درج کرانے کی اجازت دیتی ہے۔ شہری ہو ا بازی کا کنٹرول روم  انہیں  کارگو سامانوں کو  مختلف  پروازوں  کی جانب منتقل کرتا ہے اور  ان اشیاء  کو اپنے مقامات تک پہنچنے  تک  مختلف شراکت داروں کے درمیان  تال میل قائم کرنے کی  سہولت بہم پہنچاتی ہے۔ ویب سائٹ  سے متعلق  کوئی سروس فیس   وصول نہیں کی جاتی۔

 بین الاقوامی محاذ پر  ایئر انڈیا نے  ہندوستان اور چین کے مابین  کارگو  ایئر برج  قائم کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین  اہم طبی  آلات  اور سازو سامان کی فراہمی کے لئے  باضابطہ کارگو پروازویں  ایئر انڈیا کے ذریعے   3 اپریل 2020 سے  شروع کردی جائیں گی۔

شہری  ہو ا بازی کی وزارت اور  شہری  ہوا بازی سے متعلق تمام شراکت دار نہایت اہلیت ،  بلا کسی رکاوٹ  اور  کم لاگت پر  لازمی طبی  آلات  اور سازو سامان کی نقل وحمل  سے  کووڈ  - 19  کے خلاف  ہندوستان کی جنگ میں  لگا تار  تال میل قائم کررہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-وا- ق ر)

U-1415



(Release ID: 1609863) Visitor Counter : 238