نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ کے لیے اپنی ایک مہینے کی تنخواہ عطیہ کی
Posted On:
27 MAR 2020 6:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم اپریل 2020؛ / نائب صدر جمہوریہ ہند اور راجیہ سبھا کے چیئر مین جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ملک میں کووڈ – 19 کی وبا پر قابو پانے کی حکومت کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے ، وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) کے لیے اپنی ایک مہینے کی تنخواہ کے برابر رقم عطیے میں دی۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں نائب صدر نے کووڈ – 19 کو انتہائی شدید قدرتی آفت قرار دیا ہے۔ جس کی وجہ سے پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر جانوں کا نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ، وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں، بروقت اور وقتاً فوقتاً اقدامات کر رہا ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ اس مقصد کے لیے یہ ایک چھوٹا ساعطیہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 1412
(Release ID: 1609857)
Visitor Counter : 138