وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کی و زارت نے کورونا وائرس کے پیش نظر تمام امتحانات 31 مارچ تک ملتوی کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں


مذکورہ وزارت تعلیمی سال کی بر قراری کے ساتھ طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے

طلباء، اساتذہ اور والدین سے اس سلسلے میں نہ گھبرانے کی اپیل: رمیش پوکھریال ’نشانک‘

Posted On: 18 MAR 2020 11:30PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 18 مارچ / فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، اے آئی سی ٹی ای، این ٹی اے، این آئی او ایس، سی بی ایس ای، این سی ٹی ای اور وزارت کے تحت تمام خود مختار تنظیموں سے کورونا وائرس کے باعث احتیاطی اقدامات کے پیش نظر تمام امتحانات 31 مارچ، 2020 تک کے لئے ملتوی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔  یہ اقدامات مختلف امتحانات دے رہے طلباء، ان کے اساتذہ اور والدین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے ہیں۔

            لہٰذا فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے تحت تمام تعلیمی اداروں اور امتحانات  بورڈوں کے ذریعہ یہ احتیاطی اقدامات اٹھائے جائیں گے:

1          ہونے والے تمام امتحانات 31 مارچ، 2020 کے بعد منعقد کرائے جا سکتے ہیں، ان میں یونیورسٹی امتحانات کے ساتھ سی بی ایس ای، این آئی او ایس کے امتحانات شامل ہیں۔

2          تمام تشخیصی کام کی تاریخیں 31 مارچ، 2020 کے بعد طے کی جا سکتی ہیں، اس میں یونیورسٹی امتحانات کے ساتھ سی بی ایس ای، این آئی او ایس کا تشخیصی کام بھی شامل ہے۔

3          چونکہ جے ای ای مین کے لئے امتحان دینے والوں کو مختلف شہروں کا سفر درکار ہوتا ہے اور سی بی ایس ای اور دیگر بورڈ امتحانات کی از سر نو تاریخوں کا ٹکراؤ ہو سکتا ہے، لہٰذا جے ای ای مین کا اعلان 31 مارچ کو صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

            تمام تعلیمی اداروں اور امتحان بورڈوں سے طلباء، اساتذہ سے الیکٹرانک ذرائع سے با قاعدہ رابطہ بنائے رکھنے کی درخواست کی گئی ہے اور انہیں مکمل طور پر با خبر رکھنے کے لئے گیا ہے تاکہ طلباء، اساتذہ اور والدین کے درمیان فکر مندی اور اضطراب کی کیفیت پیدا نہ ہو۔

 

            تمام تعلیمی اداروں سے ہیلپ لائن نمبر / ای۔ میل نوٹی فائی کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے تاکہ طلباء اپنے سوالات کے جوابات پا سکیں۔

            ۔۔۔۔۔

            طلباء کے صحت سے متعلق تشویش کے پیش نظر، میں نے سی بی ایس ای اور این آئی او ایس سے امتحانات اور تشخیصی کام کو 31مارچ، 2020 تک ملتوی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ میں طلباء سے بھیMoHFW- INDIA.@narendramodi@PMOIndia

@drharshvardhan@PIB-India @ DDNewslive    کے ذریعہ جاری صحت سے متعلق ایڈوائزری پر عمل کرنے کی بھی درخواست کرتا ہوں۔

ََ__ Dr Ramesh Pokhriyal Nishank(@DrRPNishank) March 18, 2020

_______

            فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشانک نے تمام طلباء، اساتذہ، اور والدین سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔ فروغ انسانی وسائل کی وزارت طلباء کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے تعلیمی سال کو بر قرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U. 1332ٰ

 


(Release ID: 1607111) Visitor Counter : 190