وزیراعظم کا دفتر

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیر اعظم کی ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 17 MAR 2020 9:14PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 17 مارچ / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ عزت مآب محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے کووڈ۔ 19 کی وبا کے بارے میں عالمی صورت حال پر تبادلہ خیالات کیا۔

            وزیر اعظم نے اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے مل جل کر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جس نے نہ صرف صحت کو متاثر کیا ہے اور سینکڑوں ہزاروں لوگوں کے رہن سہن کو متاثر کیا ہے بلکہ دنیا کے بہت سے حصوں میں اقتصادیات کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

            اس پس منظر میں، وزیر اعظم نے سارک ممالک کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کی پہل قدمی کا بھی تذکرہ کیا۔

            دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی صدارت میں جی۔ 20 کی  سطح کے رہنماؤ ں کی ایک میٹنگ پر رضا مندی کا اظہار کیا، جو کہ کووڈ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے واضح اقدامات پر تبادلہ خیالات کے لئے سود مند ثابت ہو گی۔

            وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد شہزادہ نے اس سلسلے میں اپنے اہلکاروں کے ذریعے قریبی رابطہ بنائے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.1291



(Release ID: 1606882) Visitor Counter : 103