صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19  کے بارے میں تازہ ترین معلومات


بھارت نے ایران سے اپنے شہریوں کو   بچاکر نکال لیا

Posted On: 11 MAR 2020 3:57PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  12 مارچ 2020 ۔بھارت سرکار نے  کووڈ-19  کے  پھیلنے کے پیش نظر کئی ملکوں سے بھارتی شہریوں کو  اور دیگر ملکو ں  کے شہریوں کو بچاکر نکالنے کی کارروائی شروع کی ہے ۔

          یہ واضح ہونے کے بعد کہ ایران کو  کووڈ-19   کے پھیلاؤ کا سامنا ہے ، بھارت سرکار نے  اس ملک میں  اپنے شہریوں  کے  تحفظ  اور حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات شروع کردئے تھے۔ ایران میں  بھارتی شہریوں  میں  زائرین  ، طلبا اور ماہی گیر شامل ہیں۔ 7  مارچ کو ایران سے  108  نموبے موصول  ہوئے ۔ ان نمونوںکی  ایمس کی بندرگاہ میں جانچ کی جارہی  ہے ۔اس کے علاوہ  انڈین کونسل  آف میڈیکل ریسرچ  ( آئی سی ایم                                                         آر )  کے  6 سائنسدانوں کو ایران میں تعینات کیا گیا ہے ۔سازوسامان اور مدد گاروں  کو  بھیج دیا گیا ہے تاکہ وہ وہاں تجربہ گاہ قائم کرسکیں  ۔ ایران سے  بچاکر نکالے گئے 58  افراد کا  پہلا دستہ  10  مارچ  2020  کو پہنچا ہے ،جس میں  25 مرد ،31 خواتین اوردو بچے شامل ہیں۔یہ سب کے سب علامات کے بغیر ہیں ۔

          بھارت سرکار نے  کووڈ-19   سے متاثرہ ملکوں سے  948  مسافروں کو بچاکر نکالا ہے ۔ ان میں سے 900  بھارتی شہری ہیں  جبکہ  48  کا تعلق   مختلف ملکوں سے ہے ، جن میں  مالدیپ  ، میانما ، بنگلہ دیش ،چین  ، امریکہ ،مڈغاسکر ،سری لنکا ، نیپال ، جنوبی افریقہ اور پیروشامل ہیں۔

          اس سے  پہلے  چین  کے صوبے  ہوبی  کا شہر ووہان  کووڈ-19    کے پھیلاؤ کا مرکز بن گیا تھا اور وہاں  پر سیکڑو ں  بھارتی پھنسے ہوئے تھے۔ ائیر انڈیا نے لوگوں کو بچاکر نکالنے کے لئے دو خصوصی پروازیں چلائیں ، جن کے ذریعہ  654  مسافر واپس آئے ، جن میں  647  بھارتی شہری تھے۔ 

          324  بھارتیوں  پر مشتمل  پہلے دستے کو ووہان سے یکم فروری  کو لایا گیا ۔ان میں سے  104  کو  آئی ٹی بی پی  چھاولہ کیمپ میں جانچ  پڑتال کے لئے الگ کرکے رکھا گیا جبکہ باقی  220  کو   منیسر کی  فوجی  فیسلٹی میں  رکھا گیا ۔330  مسافروں کا  دوسرا دستہ  ( جن میں  مالدیپ  کے سات شہری  اور  بھارتی سفارتخانے کے وہ دو اہلکار شامل تھے، جو بچاکر نکالنے کی کارروائیوں  کے سلسلے میں وہاں موجود تھے) 3فروری کو  بھارت پہنچا  ، ان میں سے 300  کو ( جن میں سات مالدیپ کے شہری بھی شامل تھے)  آئی ٹی بی پی  چھاولہ کیمپ میں رکھا گیا اور 30 کو  جانچ  پڑتال کے لئے مانیسر فیسلٹی میں منتقل کردیا گیا۔

          بچاکر نکالے گئے ان سب لوگوں کو 14دن کے لئے الگ تھلگ  رکھا گیا ہے ۔ ان کی دومرتبہ جا نچ  کی گئی اور  ان میں  کووڈ-19    کی کوئی علامت نہیں  پائی گئی ، انہیں  18فروری  2020  کو  ڈسچارج کردیا گیا ۔

          26فروری کو انڈین ائیر فورس نے  چین کے ہوبی صوبے سے  112  مسافروں کو بچاکر نکالا ۔ ا ن میں  76  بھارتی شہری تھے ۔  انڈین ائیر فورس نے ، جن دیگر شہریوںکو بچاکر نکالا ان میں میانما ، بنگلہ دیش  ، مالدیپ  ، چین  ، امریکہ ،مڈغاسکر اور جنوبی افریقہ  کہ شہری تھے۔ یہ مسافر  27 فروری 2020  کو  بھارت پہنچے تھے اور انہیں  ضابطے  کے مطابق  14دن کے لئے  آئی  ٹی بی پی کیمپ  میں رکھا گیا۔ آئی اے ایف کی پرواز میں  دوائیں وغیرہ  بھی بھیجی گئی تھیں  جو چین کے لئے خیر سگالی کے جذبے کے اظہار کے تحت تھیں۔

          اس کے علاوہ  27 فروری کو  جہاں تک  جاپان کے کروز جہاز  ڈائمنڈ  پرنسس  کا تعلق ہے ، ائیر انڈیا  کی  پرواز نے  بچاکر نکالنے کی کارروائی  کے تحت 124  مسافروں کو   بچاکر نکالا  ،  جن میں  5  غیر ملکی شہری بھی تھے ، جن کا تعلق  سری  لنکا ، نیپال ، جنوبی افریقہ اور پیرو سے تھا ۔ان لوگوں کو  جاپان کی بندرگاہ یوکو ہاما   سے لایا گیا تھا ۔ ان لوگوں  کو  منیسر کی  فوجی فیسلٹی میں رکھا گیا ہے ۔پہلی جانچ کے دورا ن ان میں سے کسی میں  بھی  کووڈ-19   کی کوئی علامت نہیں  پائی گئی ۔احتیاطی اقدام کے طور پر یہ بات دوہرانے کی ضرورت ہے کہ بھارت سرکار نے دس  مارچ  2020  کو سفرسے متعلق جو ایڈوائزری جاری کی ہے ، اس  کے مطابق  جو لوگ  چین  ، ہانگ کانگ ، جمہوریہ کوریا ، جاپان ،تھائی لینڈ  ،سنگاپور ،ایران  ، ملیشیا ،فرانس  ،اسپین اور جرمنی کا سفر کرچکے ہیں،  انہیں  اپنی آمد  کی تاریخ سے 14دن  تک کے لئے اپنے طور پر  الگ تھلگ ہوجانا چاہئے  اور ان کے مالکان کو چاہئے  کہ وہ اس مدت کے دوران انہیں  گھر سے کام کرنے کی اجازت  دیں ۔

          ملک میں  کووڈ-19   کے  اب  60  مثبت  کیس ہیں ( ان میں  تین کیس  کیرالہ کے بھی شامل ہیں ، جو  پہلے ہی ڈسچارج کئے جاچکے ہیں) کل کی تازہ اطلاع کے بعدسے  کووڈ-19   کے دس نئے کیسوں کا  پتہ چلا ہے ۔ ان میں 8  کیس کیرالہ سے ، ایک راجستھان سے اور ایک دہلی سے ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-1165


(Release ID: 1606062) Visitor Counter : 232