صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے صحت سے مریضوں کی کیفیت کے بارے میں بات چیت کی


مرکزی وزیر نے میدانتا اور صفدر جنگ اسپتال میں زیر علاج چند مریضوں سے بات چیت کی

مریضوں نے اپنے علاج اور دیکھ بھال پر اطمینان کا اظہار کیا

تمام مریضوں میں استحکام اور بحالی کی علامات پائی گئیں

Posted On: 10 MAR 2020 8:16PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 09 مارچ / صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن آج دلّی، ہریانہ، کیرل، تلنگانہ، کرناٹک، راجستھان، مہا راشٹر،پنجاب، تمل ناڈو اور اتر پردیش کے وزراء صحت اور ساتھ ہی لداخ اور جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کے ساتھ مختلف اسپتالوں کے آئسولیشن مراکز (الگ تھلگ کمرے)میں رکھے گئے کورو نا وائرس۔ 19 سے متاثرہ مریضوں کی صحت سے متعلق کیفیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

            ڈاکٹر ہرش وردھن نے وزارت صحت کے اپنے دفتر سے کووڈ۔ 19 کی صورت حال کی نگرانی کا جائزہ لیتے ہوئے چند مریضوں سے ویڈیو کال کے ذریعے آئسو لیشن سینٹر میں ان کے علاج اور صحت کی صورت حال کے بارے میں بات چیت کی اور علاج کے بارے میں ان کی طمانیت کی جانکاری حاصل کی۔ مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالانکہ مریضوں سے ملنے کے لئے وہ ذاتی طور پر اسپتال آنا چاہتے تھے، تاہم اسپتال کے حکام نے انہیں آگاہ کیا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اس سے مریضوں کے علاج میں رکاوٹ آسکتی ہے۔ مریضوں نے انہیں دیئے جا رہے علاج پر اطمینان اور جلد رو بہ صحت ہونے کے لئے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ مریضوں نے حکومت کی جانب سے بر وقت طبی امداد اور روزانہ تین بار باقاعدہ طبی جانچ کئے جانے کی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے اور خود اپنی جانب سے انہیں ہولی کی مبارک باد پیش کی۔

            ڈاکٹر ہرش وردھن نے دلّی کے وزیر صحت جناب ستیندر جین، ہریانہ کے وزیر صحت جناب انل وج، کیرل کی وزیر صحت محترمہ کے۔ کے۔ شیلجہ، تیلنگانہ کے وزیر صحت جناب اٹیلا راجندر، کرناٹک کے وزیر صحت جناب بی۔ سری رامولو، راجستھان کے وزیر صحت جنابرگھو شرما، مہا راشٹر کے وزیر صحت جنابراجیش ٹوپے، پنجاب کے وزیر صحت جناب بی۔ ایس۔ سدھو، اتر پردیش کے وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر۔ کے۔ ماتھر اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب جی۔ سی۔ مورمو کو بذات خود ٹیلی فون کر کے مریضوں کی کیفیت اور انہیں در پیش پریشانیوں، اگر کچھ ہو تو، کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں علاج کے لئے در کار پرسونل پروٹیکٹیو اکوئپمنٹ (پی پی ای)، ماسک وغیرہ کی دستیابی  اور صحتی کارکنان کی صلاحیت سازی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔وزیر صحت اور لیفٹننٹ گورنر صاحبان نے علاج معالجے کی کیفیت کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض رو بہ صحت ہو رہے ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ مریضوں کو الگ تھلگ مراکز میں رہنے اوراپنے علاج کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی در پیش نہیں آئی ہے۔

            مرکزی وزیر نے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی جانب سے تال میل کی مستقل کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی معزز مہمانوں کی قیمتی جانیں اتلاف سے بچائی جا سکی ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے وزراء صحت اور لیفٹننٹ گورنر صاحبان کو مریضوں کی کیفیت پر عقابی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی بدلتی ہوئی صورت حال پر نظر رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے عام لوگوں میں کووڈ۔ 19 کے بارے میں بیداری مہم چلانے پر زور دیا اور انہیں بھیر بھاڑ والے مقامات پر جمع ہونے سے بچنے اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کے لئے حکومت ہند کی جانب سے جاری کئے گئے مختلف مشوروں پر قسم کے ذرائع ابلاغ کے ذریعے تشہیر کرنے پر زور دیا۔ مرکزی وزیر صحت نے ریاستوں کے وزراء صحت اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹننٹ گورنر صاحبان کو بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لئے فوری طور پر در کار ہر قسم کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔

۔۔۔۔۔۔

U. 1131ٰ



(Release ID: 1605934) Visitor Counter : 116