صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووِڈ – 19 کے بارے میں تازہ صورت حال  :


خود کو وقف کرتے ہوئے اور مربوط کوششوں  کے ذریعہ  ہم نے جاپان  سے 124 اور ووہان سے 112 افراد کو نکالا ہے : ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 27 FEB 2020 1:02PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی  ، 27 فروری / ایئر انڈیا کی پرواز  کے ذریعہ  جاپان سے 124 افراد کو بچایا گیا ہے ، جن میں 119 افراد بھارتی ہیں اور  پانچ افراد سری لنکا ، نیپال، جنوبی افریقہ اور پیرو  کے شہری ہیں   ۔ ان لوگوں کو کووڈ – 19 کی وجہ سے یوکو ہاما میں  ڈائمنڈ پرنسس  کروز جہاز میں روک دیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ ، 112 افراد کو چین کے شہر ووہان  سے بچایا گیا ہے  ، جہاں سے کووڈ  - 19 پھیلنا شروع  ہو ا تھا ۔ ان میں  76 افراد بھارتی  شہری ہیں ، 36 افراد بنگلہ دیش  ، میانما ، مالدیپ ، چین ، جنوبی افریقہ ، امریکہ اور مڈغاسکر  کے ہیں ۔ یہ بات صحت  اور خاندانی بہبود کے مرکزی  وزیر ڈاکٹر  ہرش وردھن  نے آج علی الصباح بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ  یہ نکال کر لائے  گئے افراد آج بھارت  پہنچے ہیں ۔

          ڈاکٹر  ہرش وردھن  نے یہ بھی  بتایا کہ جاپان سے نکالے گئے لوگوں کو مانیسر  میں فوجی  کیمپ میں روکا جائے گا اور  ووہان سے آنے والے افراد کو چھاولا میں آئی  ٹی بی پی  میں ٹھہرایا  جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ  کروز جہاز  ڈائمنڈ  پرنسس میں  سوار 138 بھارتی باشندوں  میں سے 122 افراد کی تازہ ترین پی سی آر کے مطابق جانچ کی گئی اور انہیں متاثر نہیں پایا گیا اور ان میں سے 119 افراد کو واپس  لایا گیا اور 3 بھارتی باشندوں نے واپس  نہ آنے کا فیصلہ کیا ۔ دیگر سبھی 16 افراد جاپان کے اسپتالوں میں ہیں اور ان کو الگ تھلگ  رکھ کر ان کا علاج  کیا جا رہا ہے ۔

           حکومت ہند  نے چین کے عوام کے ساتھ مصیبت  کی اس گھڑی  میں یکجہتی  کا اظہار کیا ہے اور کووڈ  - 19 سے نمٹنے کے لئے بھارتی طبی راحت  کا 15 ٹن سامان چین کے شہر ووہان  روانہ کیا ہے ۔  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا   ‘‘ شکریہ  ادا کرنے کے علاوہ ، مجھے اس بات  پر انتہائی  فخر ہے کہ کئی وزارتوں ، ہماری مسلح  فوجوں ، ہمارے ڈاکٹروں ، ایئر انڈیا  ، ہمارے سفارت خانوں ، چین اور جاپان  دونوں ملکوں میں  اور ان لوگوں  نے ، جو ان تمام  کاموں میں   پس پردہ  رہے ، ان کاموں کو ممکن  بنایا ۔ ان سبھی نے   بھارت   اور بھارتی  افراد کو  مقدم رکھا ۔ ان سبھی  ایجنسیوں  کی اجتماعی   اور خود کو وقف کر دینے والی کوششوں  کو سلام ’’ ۔  بھارت  کی ثقافت  کی روح  میں واسو دیوا کٹمبکم   کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس  بات  کو اجاگر  کیا کہ    بھارت  نے  جاپان اور ووہان دونوں  ملکوں سے   رضا کارانہ  طور پر کام کرتے ہوئے دیگر ملکوں کے  باشندوں  کو  بھی نکالا ۔

          مرکزی وزیروں  نے کہا کہ  کووڈ – 19 پھیلنے کے سلسلے میں ایک عالمی صورت حال  پیدا ہو جانے کے سلسلے کے پیش نظر ، پچھلی  سفری   ہدایات  کے علاوہ ، مزید ہدایات  جاری کی گئی ہیں ، جس کے ساتھ ساتھ  بھارتی افراد  کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سنگا پور  ، جمہوریہ کوریا ، ایران اور اٹلی کے غیر ضروری  سفر سے گریز کریں  نیز جمہوریہ کوریا  ، ایران اور اٹلی  سے آنے والے افراد  یا ان لوگوں کو ، جنہوں نے  10 فروری  ، 2020 ء کے بعد ان ملکوں کا سفر  کیا ہے  ، بھارت پہنچنے  پر  14 دن کے لئے  الگ تھلگ  رکھا جائے ۔

          ڈاکٹر ہرش وردھن  نے یہ بھی کہا کہ صحت کی وزارت کے جوائنٹ  سکریٹری سطح اور اس سے اوپر کے افسران ، ان ریاستوں  کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ کووڈ – 19 کی نگرانی  اور اس کے بندوبست  کی تیاریوں  کا جائزہ  لیا جا سکے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا   کہ ‘‘ ان دوروں سے ریاست  کے نگرانی  کے نظام کی مضبوطی  کی یقین دہانی ہو گی اور اگر اس سلسلے میں کوئی تشویش  ہے تو اسے دور  کیا جا سکے گا  ۔  انہوں نے کہا کہ  عمل در آمد  کے لئے ایک چیک لسٹ فراہم کرائی جائے گی اور وہ  یہ رپورٹ  2 مارچ ، 2020 ء کو پیش کریں گے ۔

          انہوں نے کہا کہ اب تک  4787 پروازوں  کے 482927 مسافروں کی جانچ کی جا چکی ہے ۔ 21 ہوائی اڈوں ، 12 بڑی بندر گاہوں اور 65 چھوٹی بندر گاہوں اور سرحدوں ، خاص طور پر  نیپال سے متصل  سرحد پر جانچ کا کام وقتاً فوقتاً کیا جا رہا ہے۔ آئی ڈی ایس پی  نیٹ ورک کے ذریعہ  کمیونٹی  نگرانی کے تحت روزانہ  کی بنیاد پر مزید  مسافروں  پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ آئی ڈی ایس پی  کے ذریعہ  کمیونٹی  نگرانی کے تحت   فی الحال  کل 23531 مسافر ، زیر نگرانی ہیں ’’ ۔

          اس کے ساتھ ساتھ ، جو 2836 نمونے ، جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں  ،  ان میں سے  2830 کو متاثر نہیں پایا گیا  ۔  3 نمونے ،   کیرالہ  میں متاثرہ پائے گئے تھے  ( یہ افراد اب صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں اب چھٹی دے دی گئی ہے ) اور تین کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ مانیسر  اور چھاولا  میں اس سے پہلے کے کیمپوں  میں سبھی 645 افراد کو  ، جنہیں الگ تھلگ  رکھا گیا تھا ، 18 فروری  ، 2020 ء کو چھٹی دے دی گئی ہے ۔

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔    ا ب     ۔ ع ا  ) 

U. No. 946



(Release ID: 1604602) Visitor Counter : 90