کابینہ

مرکزی کابینہ نے حکومت ہند کی ایم ای آئی ٹی وائی کے تحت بی آئی ایس اے جی کو فروغ دے کر بی آئی ایس اے جی (این) کرنے کو منظوری دی

Posted On: 19 FEB 2020 4:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19؍فروری،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ  نے  گجرات میں قائم  حکومت ہند کی الیکٹرانک اور  اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)  کے تحت   بھاسکر آچاریہ انسٹی ٹیوٹ آف  اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی)  کو  فروغ دے کر بھاسکر آچاریہ  نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار  اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس  ( بی آئی ایس اے جی (این) ) کرنے کو منظوری دے دی ہے۔

فوائد:

  1. کارکردگی اور  خدمات  میں اختراعات  کو برقرار رکھنے کے لئے بی آئی ایس اے جی  میں کام کرنے والی موجودہ تربیت یافتہ افرادی قوت  جہاں اور جیسے ہے، کی بنیاد پر  قومی سطح کے ادارے  شریک ہوسکتے ہیں۔
  2. سرگرمیوں کے دائرے میں توسیع  کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنا۔
  3. سرگرمیوں کے دائرے کار میں توسیع کے نفاذ اور  جی آئی ایس  پروجیکٹوں کے  مؤثر آغاز میں سہولت پیدا کرنا۔
  4. سرگرمیوں کے دائرہ کار میں اضافے ، تحقیق و ترقی  میں امداد اور  ٹیکنالوجی کے فروغ  کے نفاذ میں سہولت پیدا کرنا۔
  5. فیصلوں میں مدد کے نظام کے ذریعے منصوبہ بندی اور حکمرانی کے فروغ میں سہولت پیدا کرنا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-825



(Release ID: 1603735) Visitor Counter : 83