وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں یقین دہانی کرائی ہے کہ سی اے اے کسی بھارتی شہری کو متاثر نہیں کرے گا

Posted On: 06 FEB 2020 3:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،   6 فروری  /   وزیر اعظم نریندر مودی نے آج  صدرِ  جمہوریۂ ہند کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے اختتام پر  اپنی جانب سے جواب دیا ۔

          شہریت سے متعلق ترمیمی ایکٹ  پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے ایوان کو یقین دلایا کہ بھارت کا کوئی بھی شہری اِس سے متاثر نہیں ہوگا ۔

          وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں  گذشتہ حکومتوں   کا ذکر کیا  اور بتایا کہ  اُن کا نظریہ بھی یہی تھا ۔

          جناب نریندر مودی نے  بھارت کے اولین  وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اِس حق میں تھے کہ اگر ضرورت ہو تو قانون میں ترمیم کے ذریعے اِس امرکو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ ہمسایہ ممالک کے اقلیتی  پناہ گزینوں کو بھارت میں تحفظ  فراہم کرایا جائے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  کچھ سیاسی پارٹیاں   بھارت میں  تفریق پھیلانے کے پاکستان کے ایجنڈے  کو تقویت پہنچا رہی ہیں ۔ انہوں نے لوک سبھا کو یقین دلایا کہ   سی  اے اے کسی بھارتی  شہری کو متاثر نہیں کرے گا ۔ 

انہوں نے کہا کہ   سی اے اے کے نفاذ کے  نتیجے میں   ’’ میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت کے کسی شہری پر کوئی اثر مرتب نہیں ہو گا ، خواہ اُن کا عقیدہ / مذہب کچھ بھی ہو  ‘‘ ۔

 

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U.No. 610

 


(Release ID: 1602275) Visitor Counter : 238