صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کابینہ سکریٹری نے نوول کوروناوائرس کے بارے میں جائزہ میٹنگ بلائی


سفر سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی گئی : لوگ چین کے سفر سے گریز کریں ، واپسی پر مسافروں کو الگ تھلگ کردینا چاہئے

Posted On: 03 FEB 2020 4:27AM by PIB Delhi

نئی  دہلی  03 فروری 2020 ۔کابینہ سکریٹری نے آج یہاں نوول کوروناوائرس کی تیاری کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ بلائی ،جس میں  صحت اور خاندانی فلاح وبہبود ، امور خارجہ ،امور داخلہ ،شہری ہوابازی ،صحت کی  تحقیق کے محکمے کے سکریٹریوں اور آئی ٹی بی پی ، اے ایف ایم ایس  اور این ڈی ایم اے  کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ کابینہ سکریٹری  اب تک اس طرح کی چھ جائزہ میٹنگیں  بلاچکے ہیں۔

          سفرسے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے ،جس میں ہر ایک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ چین کا سفرکرنے سے گریز کریں۔ چین سے واپس آنے والے افراد کو  الگ تھلگ کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ  جو لوگ 15 جنوری 2020سے چین کا سفرکرچکے ہیں انہیں بھی اب الگ تھلگ رکھا جاسکتا ہے ۔

          آج تک 445  پروازوں کے  58658 مسافروںکی اسکریننگ  کی گئی ہے ۔ آئی ڈی ایس پی کے ذریعہ  ا  س وائرس کی علامتیں رکھنے والے 142 افراد کو  قرنطینہ   سہولتوں کے لئے بھیجنے کو کہا گیا ہے ۔130 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ،جس میں سے 128  نمونے اس وائرس کے اثرات سے پاک پائے گئے ہیں۔ جن دو نمونوں میں وائرس  کی علامتیں  پائی گئی ہیں ،ان کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے  اور ان کی صحت  بھی مستحکم بتائی جاتی ہے ۔

          330 مسافروں کا دوسرا بیچ  (جس میں سات مالدیپ کے شہری شامل ہیں)  چین کے شہر ووہان سے بھارت پہنچ گیا ہے۔ ان میں سے 300 کو (جن میں مالدیپ کے سات شہری بھی شامل ہیں)  آئی ٹی بی پی کے چاولہ کیمپ میں  اور 30 مسافروں کو منیسر میں  رکھا گیا ہے ۔ ان مسافروںکی کڑی جانچ کی جارہی  ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج ۔ رم

U-497



(Release ID: 1601685) Visitor Counter : 132