وزارت خزانہ

عام بجٹ 21-2020  میں حفظانِ صحت کیلئے 69،000کروڑ روپے مہیا کرائے گئے


پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کےتحت پی پی پی موڈ میں اسپتالوں کے قیام کیلئے  وائبلیٹی گیپ فنڈنگ ونڈو کی تجویز

جن اوشدھی کیندر اسکیم کی 2024 تک تمام اضلاع میں توسیع کی جائے گی



Posted On: 01 FEB 2020 2:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم فروری 2020،حفظانِ صحت کے مجموعی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی غرض سے جو شہریوں کی  صحتمندی ہوگی، عام بجٹ 21-2020 میں  حفظانِ صحت کے لئے تقریباً 69ہزار کروڑ روپے مہیا کرائے گئے ہیں۔ اس میں پردھان منتری  جن آروگیہ یوجنا ( پی ایم جے اے وائی)کیلئے 6400کروڑ روپے شامل ہیں۔

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 21-2020 پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(پی ایم جے اے وائی) کے تحت فی الحال 20،000 سےزائداسپتال پینل میں شامل ہیں۔ اس اسکیم کے تحت غریب عوام کیلئے ہمیں مزید ٹائر-2اورٹائر-3 شہروں کی ضرورت ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ( پی پی پی)موڈ میں اسپتالوں کے قیام کے لئے وائبلیٹی گیپ فنڈنگ ونڈو قائم کرنے کی تجویز ہے۔ پہلے مرحلے میں ان امکانی اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا، جہاں فی الحال آیوشمان کے  پینل میں شامل اسپتال نہیں ہیں۔ اس سے نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم ہوں گے۔ طبی آلات پر ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقم کو    اس اہم صحت بنیادی ڈھانچے کی مدد کے لئے استعمال میں لایا جائے گا’’۔

محترمہ سیتا رمن نے مزید کہا کہ صحت انتظامیہ اور میڈیکل برادری آیوشمان بھارت اسکیم میں مشین لرننگ اور اے آآئی کو بروئے کار لا کر مناسب طور پر وضع کی گئی احتیاطی تدابیر کے ساتھ امراض کو ٹارگیٹ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ ‘‘ ٹی بی ہارے گا، دیش جیتے  گا مہم چھیڑی گئی ہے۔ میں 2025تک تپ دِق کو جڑ سے ختم کرنے کے اپنے پابند عہد کے تئیں ان کوششوں کو مستحکم کرنے کی تجویز پیش کرتی ہوں’’۔

خزانہ و کارپوریٹ امور کی وزیر نے سال 2024 تک تمام  اضلاع میں دوہزار میڈیسنز اور 300 سرجیکلس کی پیشکش کیلئےجن اوشدھی کیندریہ اسکیم میں توسیع کا اعلان بھی کیا ہے۔

********

 

م ن۔  ش س۔ ک ا

U-469



(Release ID: 1601482) Visitor Counter : 89