وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے کہا ہے کہ گگن یان اکیسویں صدی میں بھارت کیلئے ایک تاریخی کامیابی ہوگا


وزیراعظم نے نئی دہائی کی اپنی پہلی ’من کی بات‘ میں مشن پر بات چیت کی

Posted On: 26 JAN 2020 8:26PM by PIB Delhi

 

نئیدہل۔26؍جنوری۔وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے نئے سال اور نئی دہائی کی اپنی پہلی من کی بات میں ’گگن یان‘ مشن پر بات کی۔ 

انہوں نے کہا کہ اب جبکہ 2020 میں بھارت اپنی آزادی کا 75واں سال منارہا ہے ، ملک کو ’’’گگن یان‘ مشن کے ذریعے  بھارت کو خلا میں لے جانے کا عہد پورا کرنا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’گگن یان مشن بھارت کیلئے اکیسویں صدی میں  سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک تاریخی کامیابی ہوگا۔ یہ مشن نیو انڈیا کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا‘‘۔

وزیراعظم نے بھارتی فضائیہ کے ان چار ہوابازوں کی ستائش کی جنہیں مشن کے لئے  خلابازوں کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور روس میں  ان کی ہونے والی تربیت کیلئے نیک خواہشات  پیش کیں۔

وزیراعظم نے کہا ’’یہ ہونہار نوجوان بھارت کی  صلاحیت ،مہارت ، لیاقت ،ہمت اور خوابوں کی علامت ہیں۔ ہمارے چار دوست اپنی  ٹریننگ کیلئے کچھ دنوں کیلئے روس جانے والے ہیں ، مجھے اعتماد ہے  کہ یہ بھارت – روس دوستی اور تعاون کے ایک سنہرے باب کی شروعات ثابت ہوگا‘‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال کی تربیت کے بعد یہ لوگ قوم کی امیدوں اور تمناؤں کو خلا میں لےجانے کی ذمہ داری پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا ’’یوم جمہوریہ کے مقدس موقع پر میں  ان چار نوجوانوں اور اس مشن سے وابستہ بھارت اور روس کے سائنسدانوں  اور انجینئروں کو مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ج۔ع ن

U-364



(Release ID: 1600650) Visitor Counter : 111