ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

نارتھ ایسٹ   نیچورل گیس پائپ  لائن گرڈ کے قیام کے لئے اندردھنش  گیس  گرڈ لمیٹیڈ کو افادی فرق  کی سرمایہ کاری  کے طو رپر امدادی  پونجی  کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 08 JAN 2020 3:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 8جنوری 2020/وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی صدارت میں    منعقدہ   اقتصادی امور سے متعلق   کابینہ کمیٹی نے    درج ذیل  نکات کو اپنی منظوری دی ہے:

  • اندر دھنش   گیس گرڈ لمیٹیڈ   کے  نارتھ ایسٹ گیس  پروجیکٹ   کو  9265کروڑ روپے کی  تخمینہ لاگت   کے 60 فی صد  افادی   فرق  سرمایہ کاری  (وی جی ایف)/ پونجی امداد   (تعمیر کے دوران رقم پر آنے والے سود سمیت ) دینا ۔ وی جی ایف کی مقدار   تخمیناً  پروجیکٹ لاگت کا   60 فی صد ہی ہوگا   اور اس سے   پونجی لاگت میں اتار چڑھاؤ سے جوڑا نہیں جائے گا۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت   (ایم او پی این جی) اس پروجیکٹ کی بڑی سرگرمی کے لئے اہمت نکات کی شناخت کرے گی  اور پروجیکٹ کے  کیپٹل گرانڈ    کے اجرا کے لئے   ان کے ساتھ منسلک کرے گی۔

  • پروجیکٹ عمل درآمد   کی موثر  نگرانی کے لئے   پیٹرولیم اور قدرتی گیس    کی وزارت کے محکمہ اخراجات،   شمال مشرقی خطے  کی ترقی کی وزارت   ،ماحولیات، جنگلات  اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت    اور محکمہ فرٹیلائزر   کے افسران پر مشتمل  ایک کمیٹی   تشکیل دی جائے گی جو   پروجیکٹ کے عمل درآمد  کے پیش رفت کا    وقتاً فوقتاً جائزہ لے گی اور  پروجیکٹ کے نفاذ  میں آنےو الی  رکاوٹوں کو دور کرے گی۔

پائپ لائن کی کل لمبائی 1656 کلو میٹر ہے اور   پروجیکٹ کی تخمیناً لاگت 9265 کروڑ روپے ہے۔    منصوبے کے مطابق    گیس پائپ لائن   گرڈ ،  شمال مشرقی خطے کی 8 ریاستوں یعنی،    اروناچل پردیش،   آسام،  منی پور،   میگھالیہ   ، میزورم ، نگالینڈ، سکم    اور تریپورہ   میں    بنائےجائیں گے۔

کپیٹل گرانٹ سے مختلف    قسم کے صارفین یعنی    انڈسٹریل ،   پی این جی   (ڈومیسٹک) سی ایل جی (ٹرانسپورٹ)  وغیرہ کو  قدرتی گیس  مہیا کرائی جائے گی۔ اس سے  رقیق ایندھن کی فراہمی میں کافی مدد ملے گی۔ پائپ لائن گرڈ سے   ملک کے اس حصے  میں   مختلف اسباب سےشدید طور پر   متاثر ہونے والے صارفین کو  قدرتی گیس  کی بلا کسی رکاوٹ کے     فراہمی   یقینی ہوگی۔

پورے خطے میں قدرتی گیس  کی فراہمی سے ماحول پر کوئی اثر ڈالے بغیر صنعتی    نمو کو فروغ حاصل ہونے اور   صاف ستھرے  اور کلین فیئول کے استعمال سے قوی طور پر عوام کا  معیار زندگی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

سماجی، معاشی  اور ماحولیاتی  فوائد:

  • شمال مشرقی خطے کی 8 ریاستوں یعنی اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ،  میزورم،  ناگالینڈ،   سکم،  اور تریپورہ میں   صنعتی ماحول پیدا ہوگا۔
  • ماحولیات دوست ایندھن    قدرتی گیس  کے استعمال میں اضافے سے   مٹی کے تیل اور لکڑی کے استعمال  میں کمی آئی ہے جس سے خطے کا ماحول بہتر ہوا ہے۔
  • خطے میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔
  •  اس سے قدرتی گیس کی تلاش اور پیداواری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا  اور خطے میں  گیس کے علاقائی وسائل     کو  پائپ لائن  نیٹ ورک سے فوری  طور پر منسلک کیا جاسکے گا۔
  • قدتی ایندھن کی نقل و حمل پر آنے والی  لاگت   کو کم کرنے کے لئے    ایل پی  جی  کے بوٹلنگ پلانٹوں  کی تنصیب  کے امکانات تلاش کئےجاسکتے ہیں۔  اس سے خطے میں    ایل پی جی اور دوسری قیمتی مصنوعات   کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے جس سے   علاقے میں      لوگوں کے لئے    توانائی  کو یقینی بنایا جاسکے گا۔  

پس منظر نامہ

گیس پر مبنی معیشت کو فروغ دینے  اور  ملک کی    توانائی کی ابتدائی ضرورتوں میں   قدرتی گیس کے  حصے کو بڑھانے   کے لئے   حکومت    خصوصی طور پر اقدامات کررہی ہے جن میں     اندرون ملک   گیس کی پیداوار   میں اضافہ     پائپ لائن سمیت    گیس کے بنیادی ڈھانچے   کی تیاری  کی رفتار کو تیز کرنے   ،    شہروں میں  گیس کی  ترسیل   (سی جی ڈی) نیٹ ورک  اور آر-ایل این جی ٹرمنولوں کے قیام کے علاوہ     گیس کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی  کی سہولت فراہم کراکر گیس کے  لئےمارکیٹ تیار کرنا شامل ہے۔

اندردھنش گیس گرڈ لمیٹیڈ (آئی جی جی ایل)  جو کہ  پانچ کمپنیوں   یعنی  سی پی ایس ای (آئی او سی ایل،او  این جی سی، جی اے آئی ایل،  او آئی ایل اور این آر ایل)  کی  جوائنٹ وینچر کمپنی ہے     ، اسے 10 اگست 2018 کو  ضم کیا گیا ہےتاکہ یہ   شمال مشرقی خطے میں  قدرتی گیس پائپ لائن گرڈ     قائم کریں اور انہیں چلائیں۔   پیٹرولیم اور قدرتی گیس   ریگولیٹری  بورڈ  (پی این جی  آر بی) میں   14 ستمبر 2018 کو نارتھ ایسٹ  گیس پائپ لائن گرڈ   کے قیام کے لئے    آئی جی جی ایل کو    عارضی طو رپر مزاج بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ش س ۔ ج۔

97U-

 


(Release ID: 1598829) Visitor Counter : 144