وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے  ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کی

Posted On: 07 JAN 2020 7:25AM by PIB Delhi

نئی  دہلی  07 جنوری 2020 ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سال نو کی مبارکباد پیش کرنے کی غرض سے ریاستہائے  متحدہ  امریکہ کے صدر عالیجناب ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کی۔

          وزیراعظم نے نئے سال میں صدر ٹرمپ ، ان کے کنبے اور امریکہ  کے عوام کی اچھی صحت ،خوشحالی اورکامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

          وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت – امریکہ کے تعلقا ت کی بنیاد  ، باہمی احترام اورافہام وتفہیم پر قائم ہے اور یہ تعلقات  قدم بہ قدم مستحکم ہوتے آئے ہیں۔وزیراعظم نے گزشتہ برس دونوں ممالک کے  مابین کلیدی شراکتداری کے سلسلے میں رونما ہونے والی اہم  پیش رفت   کا ذکر کیا اور اپنی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ باہمی مفاد کے تما م ترشعبوں میں  تعاون میں اضافے کی غرض سے صدر ٹرمپ  کے ساتھ مل  کر کام کرتے رہیں  گے ۔

          صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نئے سال  میں بھارتی عوام کی خوشحالی اور ترقی کی تمنا کا اظہار کیا ۔ انہوں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران تعلقات کے تحت حصولیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید  مستحکم بنانے  کے لئے اپنی کمر بستگی کا بھی اظہار کیا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-73



(Release ID: 1598604) Visitor Counter : 100