وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی حیثیت سے چارج سنبھالنے پر جنرل راوت کو مبارکباد دی

Posted On: 01 JAN 2020 2:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  یکم جنوری 2020،          وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی حیثیت سے چارج سنبھالنے پر جنرل بپن راوت کو مبارکباد دی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ  ہم نے نئے سال اور نئی دہائی کا آغاز کردیا ہے۔ ہندوستان نے جنرل راوت کی شکل میں اپنا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف حاصل کرلیا ہے۔ میں انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں اور اس ذمہ داری کے لئے انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک غیر معمولی افسر ہیں، جنہوں نے ہندوستان کی صدق دلی اور سچے جذبے کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سی ڈی ایس کی حیثیت سے چارج سنبھالنے پر میں ان سبھی لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہماری قوم و ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور قربانیاں دیں۔ میں ان بہادر عملے کی یاد دلاتا ہوں جنہوں نے  کرگل میں جنگ لڑی تھی۔ جس کے بعد ہماری فوج کی شاندار کارکردگی کی بہت سی داستانوں کا ذکر ہوتا رہتا ہے ۔ اس کے نتیجے میں آج کی تاریخی پیش رفت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

پندرہ اگست 2019 کو لال قلعے کی فصیل سے میں نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کو ڈیفنس اسٹاف کا سربراہ حاصل ہوگا۔یہ ادارہ ہماری ملٹری فورسز کی جدید کاری کی زبردست ذمہ داری لیتا ہے۔  یہ ایک اعشاریہ تین ارب آبادی کی امنگوں اور امیدوں کو بھی پورا کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ضروری فوجی مہارت اور سی ڈی ایس کے عہدے کو انسٹی ٹیوٹ لائزیشن کے ساتھ فوجی  امور کے محکمے کی تشکیل ایک زبردست اور جامع اصلاح ہے جو کہ ہمارے ملک کو جدید جنگ کے بدلتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ح ا۔ن ا۔

U- 6109



(Release ID: 1598159) Visitor Counter : 79