الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

اب ہندوستان کے 125 کروڑ باشندوں کے پاس آدھار ہے


سال 2019 کے اختتام پر ملک بھر میں آدھار کی تعداد 125 کروڑ سے متجاوز ہوگئی ہے

Posted On: 27 DEC 2019 11:31AM by PIB Delhi

یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے آدھار پروجیکٹ کے ذریعہ حاصل کردہ ایک نئے سنگ میل کا اعلان کیا ہے۔  آدھار کی تعداد 125 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان کے 1.25 بلین سے زیادہ باشندوں کے پاس 12 ہندسوں کی منفرد شناخت ہے۔

آدھار کے حامل افراد کے ذریعہ بنیادی شناختی دستاویز کی حیثیت سے آدھار کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ یہ کامیابی سامنے آئی ہے۔ یہ اس حقیقت سے عیاں ہے کہ آدھار پر مبنی تصدیقی خدمات ابتدا سے ہی اب تک تقریباً 37 ہزار کروڑ مرتبہ استعمال کی گئی ہیں۔  فی الحال یو آئی ڈی اے آئی کو روزانہ تقریباً 3 کروڑ تصدیق کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔

نیز ، باشندے  اب آدھار میں اپنی تفصیلات اپ ڈیٹ رکھنے کا مزید رجحان رکھتے ہیں۔ یو آئی ڈی اے آئی نے اب تک تقریباً 331 کروڑ کامیاب آدھار اپ ڈیٹ (بایو میٹرک اور ڈیمو گرافک) ریکارڈ کیا ہے۔ فی الحال یو آئی ڈی اے آئی کو روزانہ تقریباً 4-3 لاکھ آدھار اپ ڈیٹ کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔

 

*****

 U. No. 6056

 



(Release ID: 1597787) Visitor Counter : 126