وزیراعظم کا دفتر

موریشس کے وزیراعظم جناب جگناتھ کو فون پر وزیراعظم کا پیغام مبارک باد۔

Posted On: 09 NOV 2019 7:28PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے موریشس کے وزیراعظم جناب جگناتھ سےفون پر گفتگو کی اور انہیں موریشس میں ہوئے  حالیہ چناؤ میں زبردست کامیابی کے لیے انتہائی گرم جوش مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس گفتگو کے دوران کہا کہ موریشس کے عوام نے ایک بار پھر وزیراعظم جناب جگناتھ کی قیادت پر پھر اعتماد و یقین کا اظہار کیا ہے، جو موریشس کے لیے  وزیراعظم جناب جگناتھ کی سرکارکی پالیسیوں کی توثیق کی حیثیت رکھتا ہے۔ جناب مودی نے اس موقع پر ہندوستان اور موریشس کے درمیان باہمی مفاد کے لیے ہندوستان کی جانب سے موریشس کو قریبی ارو وسیع تر تعاون  پیش کرنے کی حکومت ہند کی عہد بستگی کا اعادہ بھی کیا۔

موریشس کے وزیراعظم جناب جگناتھ نے اس کے جواب میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کے ساتھ خصوصی تعلقات میں اضافے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی جناب جگناتھ نے حال ہی میں منعقد ہوئے اپرواسی دیوس کی تقریبات میں اترپردیش کے گورنر  کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے لیے حکومت ہند کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جناب جگناتھ نے اپنی گفتگو کے دوران وزیراعظم جناب مودی کی جانب سے دی جانے والی ہندوستان  کا دورہ کرنے کی دعوت بھی قبول کرلی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-5042



(Release ID: 1591228) Visitor Counter : 60