وزیراعظم کا دفتر

مرکزی کابینہ سکریٹری نے ہوائی کثافت کی صورتحال کا جائزہ لیا

Posted On: 05 NOV 2019 7:58PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  06 نومبر۔مرکزی کابینہ سکریٹری نے آج اتوار کے بعد سے لے کر اب تک کی مدت میں قومی خطہ راجدھانی دلی میں ہوائی کثافت کی روک تھام کے انتظامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

          یہ بات مشاہدے میں آئی کہ پنجاب اور ہریانہ میں اب بھی فصلوں کے باقیات جلانے کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں مزیدارتکازی توجہ درکار ہے ۔

          ان ریاستوں کو اب یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اب وہ اپنے یہاں کھیتوںکی نگرانی کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں نگرانی ٹیمیں  تعینات کریں تاکہ قواعد کی  خلاف ورزی کرنے والوں پر معقول جرمانے عائد کئے جاسکیں۔

          راجدھانی میں جہاںمختلف ایجنسیاںاس کام میں تال میل بناکر اپنا تعاون دے رہی ہیں ، صورتحال پر تبادلہ خیالات کے گئے۔اور یہ محسوں کیا گیا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے مزیدکوششوںکی ضرو رت ہے۔

          ریاستوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ وہ  مستقبل میں  کسی طرح کی نیرنگی حالات کاسامنا کرنے کے لئے مستعد رہیں ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-4948



(Release ID: 1590571) Visitor Counter : 81