وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کی ویت نام کے وزیر اعظم سے ملاقات

Posted On: 04 NOV 2019 6:43PM by PIB Delhi

1          وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوشلسٹ جمہوریہ ویت نام کے وزیر اعظم عالی جناب نوئین زوان پھوک سے 04 نومبر، 2019 کو بنکاک میں انڈیا۔ آسیان اور ایسٹ ایشیا سمٹ 2019 کے موقع پر ملاقات کی۔

2          دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور روایتی دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت۔ ویت نام تعلقات باہمی مفاد پر مبنی ثقافتی اور شہری بنیاد پر ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ خطہ جاتی اور بین الاقوامی فورم پر مضبوط تعاون پر مبنی ہیں۔

3          ملاقات کے دوران اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلہ کے نتیجے میں متعدد شعبوں مثلاً دفاعی اور سیکورٹی کے عہد ناموں، گہرے اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور عوام سے عوام کے درمیان رشتوں پر مبنی ہیں۔

4          دفاعی اور سیکورٹی کے معاملات کے سلسلے میں دونوں ملکوں نے سمندری تعاون کے فروغ پر رضا مندی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی دھمکیوں کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں مل کر کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

5          دونوں رہنماؤں نے بھارت۔ بحر الکاہل  خطے میں  امن، سیکورٹی اور خوش حالی کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے یونائٹیڈ نیشنز کنونشن آن دی لاء آف دی سی (یو این سی ایل او ایس) سمیت بین الاقوامی قوامی پر عمل در آمد پر عہد بستگی کا اعادہ کیا۔ اس سے جنوبی چینی سمندر میں سمندری، ہوائی اور قوانین پر مبنی تجارت کی آزادی کو فروغ حاصل ہو گا۔

6          وزیر اعظم مودی نے  آسیان 2020 کے چیئر مین کے طور پر ویت نام کے ساتھ گہرے روابط کے ساتھ کام کرنے کا اعادہ کیا اور 2020-21 کے لئے یو این ایس سی کے غیر مستقبل ممبر کے طور پر اس عرصے کے دوران کام کرنے کے لئے رضا مندی کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔

U.4925



(Release ID: 1590447) Visitor Counter : 82