وزیراعظم کا دفتر

2018 ء بیچ کے آئی پی ایس پروبیشنرز کی وزیر اعظم سے ملاقات

Posted On: 09 OCT 2019 6:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 09  اکتوبر / 2018 ء بیچ کے 126 آئی پی ایس پروبیشنروں نے آج نئی دلّی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

پروبیشنروں سے ملاقات کرتے ہوئے   وزیر اعظم نے  نو جوان افسروں   کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنے ملک کی بہتری کے لئے  پورے انہماک کے ساتھ انتھک کام کریں ۔

وزیر اعظم نے افسران سے اپیل کی  کہ وہ اپنے روز مرہ کے کام میں  خدمت کے جذبے اور انہماک کو  بروئے کار لائیں ۔  انہوں نے پولیس فورس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کے ساتھ  اُن کی وابستگی ہونی چاہیئے ۔  انہوں نے کہا کہ ہر  ایک افسر کو پولیس فورس کے بارے میں شہریوں کے پرسپیکٹیو کو سمجھنا چاہیئے  اور پولیس فورس کو  عوام  دوست اور قابل ِ رسائی بنانے کے لئے  کام کرنا چاہیئے  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BBTL.jpg

 

 

          آئی پی ایس پروبیشنروں کے ساتھ ایک ملاقاتی اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ   پولیس  کا رول  جرائم کی روک تھام پر مرکوز ہونا چاہیئے۔  انہوں نے جدید پولیس فورس بنانے میں  ٹیکنا لوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ 

          وزیر اعظم نے آرزو مند اضلاع کو بدلنے میں اور   سماجی تبدیلی کے آلات کے طور پر   پولیس کے رول کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے 2018 ء بیچ میں خواتین پروبیشنروں کی ایک بڑی تعداد  کی ستائش کی ۔   وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس فورس  میں  خواتین کی زیادہ تعداد  کا پولیسنگ میں  ایک زبردست مثبت اثر پڑے گا اور اسی کے ساتھ قومی تعمیر میں  بھی یہ معاون ثابت ہو گا ۔

          افسران کے لئے روشن  مستقبل کے تئیں اپنی  نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افسران سے کہا کہ وہ خود پر یقین رکھیں ۔  انہوں نے کہا کہ  رسمی  ٹریننگ کے ساتھ خود اعتمادی  اور موروثی طاقت   سے  افسران  اِس قابل ہوں گے  کہ وہ روز مرہ کے چیلنجوں سے  بخوبی نمٹ سکیں ۔

 

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U. No.  4526


(Release ID: 1587580) Visitor Counter : 118