وزیراعظم کا دفتر

یو این جی اے 74 کے شانہ بہ شانہ وزیراعظم نے اسٹونیا کی صدر سے ملاقات کی

Posted On: 26 SEP 2019 6:30AM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔26؍ستمبر۔وزیراعظم نے جمہوریہ اسٹونیا کی صدر محترمہ کرسٹی کلجولیٹ  سے یو این جی اے 74 کے شانہ بہ شانہ ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ماہ اگست 2019 میں صدر جمہوریہ ہند کے دورۂ اسٹونیا کے پس منظر میں باہمی تعلقات کے وسیع تر منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T40C.jpg

دونوں رہنماؤں نے ای۔ گورننس ، سائبرسلامتی اور اختراع کے شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھاوا دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیالات کیے۔ وزیراعظم نے اسٹونیا کی جانب سے یو این ایس سی میں غیرمستقل نشست برائے 22-2021 کے لئے  بھارت کی امیدواری کی حمایت کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔ اس میٹنگ نے اسٹونیا کو ایک ایسا موقع فراہم کیا جب وہ باہمی تعاون کیلئے افزوں مواقع کے سلسلے میں اپنے نظریات اور خیالات پیش کرسکا اور اس لحاظ سے ہمارے موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4367


(Release ID: 1586367) Visitor Counter : 110