کابینہ

جناب راجیو گوبا نے نئےکابینہ سیکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے

Posted On: 30 AUG 2019 4:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی30؍اگست2019:جناب راجیو گوبا نے جناب پی کے سنہا کے سبکدوش ہونے کے بعد بھارت سرکار میں نئے کابینہ سیکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔وہ جھارکھنڈ کاڈر کے (1982بیچ) کےآئی اے ایس افسر ہیں اور بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، مثلاً مرکزی داخلہ سیکریٹری، بھارت سرکار میں شہری ترقیات کی وزارت میں سیکریٹری اور جھارکھنڈ کے چیف سیکریٹری۔انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں بھارت کی نمائندگی بھی کی ہے۔

جناب گوبا اپنے نئے عہدے پر بہت سے قیمتی اور وسیع تجربات کے ساتھ کام کریں گے۔ ان تجربات میں سیکورٹی ، حکمرانی اور مرکزی نیز ریاستی حکومتوں میں مالی عہدے اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدوں سے حاصل تجربات بھی شامل ہیں۔

وہ دفعہ 370 منسوخ کرنے اور جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے مرکز کے فیصلے پر عمل درآمد میں اہم رول ادا کرچکے ہیں اور انہیں اس فیصلے پر غلطیوں سے پاک اور صاف ستھرے طریقے پر عمل درآمد کے لئے جانا جاتا ہے۔تفصیلات پر گہری نظر رکھتے ہوئے انہوں نے وزارت داخلہ میں ان اقدامات کی ترتیب اور ان پر عمل درآمد میں رہنمائی کی۔ایک چھوٹی سی اہم ٹیم کے ساتھ انہوں نے انتظامیہ اور سیکورٹی انتظامات کے لئے کام کرتے ہوئے آئینی اور قانونی پہلوؤں کو قطعی شکل دی۔

اس سے پہلے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طورپر انہوں نے ایل ڈبلیو ای سے نمٹنے کے لئے 2015ء میں ایک کثیر جہتی لائحہ عمل تیار کیا اور اس پر عمل درآمدپر رہنمائی کی ، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ماؤنوازوں کے دائرہ اثر کا پھیلاؤ کافی سکڑ گیا۔

وزیر داخلہ کے علاوہ جناب گوبا نے مرکزی حکومت میں کئی شعبوں میں خدمات انجام دیں، مثلاً شہری ترقیات، دفاع، ماحولیات ،جنگلات اور الیکٹرونکس کے محکمہ نیز اطلاعاتی ٹیکنالوجی۔

جھارکھنڈ کے چیف سیکریٹری کے حیثیت سے جناب گوبا نے حکمرانی اور اقتصادیات میں بڑی اصلاحات کیں، جن میں پیشہ ور افراد کا ذیلی داخلہ، وزارتوں کی ترتیب نو اور ان کا سائز کم کرنا اور مزدوروں کے معاملے میں اصلاحات شامل ہیں۔ان کے عہدے کی مدت کے دوران جھارکھنڈ جو کاروبار میں آسانی کے معاملے میں آخری پوزیشن پر تھا، اوپر چڑھ کر تیسری پوزیشن پر آگیا۔

جناب گوبا نے بین الاقوامی مالی فنڈ کے بورڈ میں چار سال تک بھارت کی نمائندگی کی۔

 

********

U: 3958



(Release ID: 1583675) Visitor Counter : 91