وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کا بحرین میں بھارتی برادری سے خطاب

Posted On: 24 AUG 2019 11:42PM by PIB Delhi

 

 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بحرین میں 24 اگست 2019 کو بھارتی برادری سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‘بحرین کا میرا دورہ وزیراعظم کے طور پر کسی سربراہ حکومت کی حیثیت سے ہوسکتا ہے، لیکن میرا مقصد ان بھارتی افراد سے ملاقات کرنا ہے، جو یہاں آکر بسے ہوئے ہیں، نیز  بحرین کے اپنے لاکھوں دوستوں سے بات کرنا ہے۔ آج مقدس تہوار جنما شٹمی ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ خلیج کے خطے میں اب بھی کرشن کتھا سنائے جانے کی روایت موجود ہے۔ کل میں شری ناتھ جی مندر جاؤں گا اور آپ سب کی اور آپ کے میزبان ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کروں گا’۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا ‘میں جانتا ہوں کہ آپ نے اور بھارت کے عقیدت مندوں نے کس طرح پوری مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے یہ تہوار منایا۔ یہ ایک خوشی کی بات ہے کہ کل اس مندر کی تعمیر نو کا کام بھی باقاعدہ طور پر شروع ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بحرین میں بھارتی افراد کی ایمانداری، وفاداری، اہلیت اور بحرین کی سماجی اقتصادی زندگی میں ان کے تعاون کی وجہ سے ان کی زبردست ساکھ ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا ‘آپ یہاں اپنی محنت سے اپنے لیے ایک مقام بنایا ہے۔ ہمیں اس خیرسگالی کو مستحکم کرنا ہے۔ جب کبھی میں یہاں حکومت کے بھارتی رفقائے کار،یہاں پر موجود تاجر افراد، جو لوگ یہاں مقیم ہوگئے ہیں، جو رفقا یہاں کام کررہے ہیں،ان  کی تعریف سنتا ہوں تو میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے’۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج بھارت میں تقریبا ہر کنبہ بیکننگ خدمات سے منسلک ہے۔موبائل فون، انٹرنیٹ بھارت کے عام کنبے تک پہنچ چکا ہے۔ دنیا میں سب سے سستا انٹرنیٹ ڈاٹا بھارت میں ہے۔ اس بات کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ بھارت میں زیادہ تر خدمات ڈیجیٹل ذرائع سے فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہر بھارتی کو یہ یقین کرنا پڑے گا کہ بھارت کے خواب ، امیدیں اور امنگیں پوری کی جاسکتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ‘ہمارے مقاصد بلند ہیں،لیکن جب آپ کے پاس 130 کروڑ لوگوں کے بازو ہوں تو آپ کی ہمت بڑھ جاتی ہے۔ بھارت آج تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، نہ صرف حکومت کی کوششوں سے بلکہ کروڑوں بھارتی افراد کی شرکت سے۔ حکومت تو صرف رہنمائی کررہی ہے۔البتہ یہ ملک کے عوام ہی ہیں جو رفتار لانے کا کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھیم ایپ، یوپی آئی اور جن دھن کھاتے  جیسی سہولیات سے بھارت میں بینکنگ عام شہریوں تک پہنچ گئی ہے۔ ہمارا روپیہ کارڈ پوری دنیا میں، لین دین کا ایک ترجیحی ذریعہ بن رہا ہے۔اب ہمارے روپے کارڈ کو پوری دنیا کے بینکوں اور فروخت کاروں نے تسلیم کرلیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ‘مجھے خوشی ہے کہ  آپ بحرین میں جلد ہی روپے کارڈ سے لین دین کرسکیں گے۔ آج روپے کارڈ کے استعمال کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ آپ کو روپے کارڈ کے ذریعے بھارت میں اپنے گھر پیسہ بھیجنے کی سہولت فراہم کرادی جائے۔اب آپ یہ کہہ سکیں گے کہ بحرین –روپے سے لین دین کریں’۔

انہوں نےکہا کہ پچھلے پانچ سال میں ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ بیرون ملک رہنے والے کروڑوں افراد اور ملک میں 130 بھارتی افراد کا سر ہمیشہ اونچا رہے۔ آج اگر بھارت کو دنیا احترام کی نظر سے دیکھتی ہے تو اس کے پیچھے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ جیسے لاکھوں ساتھی موجودہیں۔

بھارت میں تازہ واقعات کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت بلارکاوٹ ایک ملک ایک کارڈ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پورا بھارت ایک ملک ایک گرڈ اور جی ایس ٹی کی شکل میں ایک ملک ایک ٹیکس کے ذریعے مربوط ہے۔ بھارت نے زندگی کو آسان بنانے اور تجارت کو آسان بنانے کے سبھی اقدامات کیے ہیں۔ بھارت کے نوجوانوں نے سبھی حل ڈھونڈھ لیے ہیں۔بھارتی نوجوان عالمی عمل درآمد کے ساتھ مقامی حل انتہائی سنجیدگی کے ساتھ ڈھونڈھ رہا ہے۔ بھارتی صلاحیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔ وہ عالمی پروجیکٹوں اور اداروں میں حیرت انگیز طور پر کام کررہا ہے۔ بھارتی سائنسدانوں کی، اتنے کم بجٹ میں چندریان جیسی کامیابیوں پر پوری دنیا میں ستائش کی جارہی ہے۔ اس طرح کی کوالٹی نہ صرف ہماری خاصیت ہے، بلکہ ہماری شناخت بھی ہے کہ ہم نہ صرف خرچ پر توجہ دیتے ہیں، بلکہ ہمارے اندر اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کا جذبہ بھی موجود ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں بھارت آزادی کے 75 سال مکمل کرلے گا۔  میں آپ سے خاص طور پر کہتا ہوں کہ آپ اپنے طور پر کچھ نئے عزائم کریں۔ آپ فیصلہ کریں کہ ہر شخص ہر سال بحرین کے اپنے دوستوں کو بھارت کا دورہ کرنے پر آمادہ کرے گا کہ وہ خوب صورت پہاڑی تفریح گاہیں دیکھے اور بھارت کی ثقافتی وراثت کا نظارہ کرے۔  ہم نے 2022 تک بھارت کو، ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک سے پاک کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ‘آئیے بھارت اور بحرین اپنی مشترک اقدار اور مفادات کی راہ میں مل کر کام کریں۔ بھارت اور بحرین قدیم تہذیب والی جدید قومیں ہیں۔ دونوں زبردست صلاحیتوں کی حامل ہیں۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ بحرین میں میرے ساتھی بھارتی افراد اس رشتے کے بندھن  اور بھارت –بحرین کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے امکانات کو  مضبوط بنائیں گے’۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ ا س۔ ت ع۔

U-3862

 



(Release ID: 1583020) Visitor Counter : 84