وزیراعظم کا دفتر

یہ صنفی انصاف کی فتح ہے اور اس سے معاشرے میں مساوات کو فروغ حاصل ہوگا: طلاق ثلاثہ بل منظور ہونے پر وزیر اعظم کے تأثرات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 JUL 2019 8:53PM by PIB Delhi

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مسلم خواتین (شادی سے متعلق حقوق کا تحفظ) بل 2019 کے منظور ہونے پر ان تمام پارٹیوں اور  اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے اس کی منظوری کے لئے اپنی حمایت فراہم  کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بروقت اپنی حمایت فراہم کی ہے اور ان کے اس قدم کو بھارت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعدد ٹوئیٹس کے سلسلے کے تحت انہوں نے کہا کہ‘ ایک فرسودہ  اور عہد وسطیٰ کا طریقہ کار آخر کار تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیاگیا ہے! پارلیمنٹ نے طلاق ثلاثہ کی رسم کا خاتمہ کردیا ہے اور مسلم خواتین کے خلاف کی گئی ایک تاریخی غلطی کا ازالہ کیا ہے۔ یہ صنفی انصاف کی فتح ہے اور اس کی مدد سے معاشرے میں مساوات کو فروغ حاصل ہوگا۔ آج بھارت جشن منا رہا ہے!’

انہوں نے مزید ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ یہ ایک ایسا موقع ہے جب ہمیں ان مسلم خواتین کی جرأت کو سلام کرنا چاہئے، جنہوں نے محض طلاق ثلاثہ کے طریقہ کار کی وجہ سے بڑے مصائب کا سامنا کیا ہے۔ طلاق ثلاثہ کے خاتمے سے خواتین کی اختیار کاری کو تقویت حاصل ہوگی اور خواتین کو معاشرے میں وہ وقار حاصل ہوسکے گا، جس کی وہ حقدار ہیں’۔

 

میں ان تمام پارٹیوں اور اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے دونوں ایوانوں میں مسلم خواتین (شادی سے متعلق حقوق کا تحفظ) بل 2019 کے منظور ہونے میں اپنی حمایت دی ہے۔ انہوں بروقت اپنی حمایت فراہم کی ہے اور ان کے اس قدم کو بھارت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

-Narendra Modi (@narendramodi) July 30,2019

 

 

ایک فرسودہ اور عہد وسطیٰ کی رسم آخر کار تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دی گئی ہے!

 

پارلیمنٹ نے طلاق ثلاثہ کا خاتمہ کیا ہے اور مسلم خواتین کے خلاف کی گئی تاریخی غلطی کی اصلاح کی ہے۔ یہ صنفی انصاف کی فتح ہے اور اس کی مدد سے معاشرے میں مساوات کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

بھارت آج جشن منا رہا ہے۔

-Narendra Modi (@narendramodi) July 30,2019

 

 

یہ وہ موقع ہے جب ان مسلم خواتین کی جرأت کو سلام کیا جانا چاہئے، جنہوں نے طلاق ثلاثہ کی پاداش میں زبردست مصائب برداشت کئے ہیں۔

 

طلاق ثلاثہ کے خاتمہ سے خواتین کی اختیار کاری میں مدد ملے گی اور خواتین کو معاشرے میں وہ وقار حاصل ہوگاجس کی وہ حقدار ہیں۔

-Narendra Modi (@narendramodi) July 30,2019

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

**************

 

 

 U. No. 3513


(ریلیز آئی ڈی: 1580804) وزیٹر کاؤنٹر : 105