کابینہ

 گروپ ‘اے ’ ایکزیکیٹو کیڈرافسران کو منظم   گروپ ‘ اے ’ سروس ( اوجی اے ایس ) کی تجویز کو کابینہ کی  منظوری

Posted On: 03 JUL 2019 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،4 ؍جولائی  : وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی صدارت میں  مرکزی کابینہ نے گروپ ‘اے ’ ایکزیکیٹو کیڈرافسران کو منظم   گروپ ‘ اے ’ سروس ( اوجی اے ایس ) کو   سینٹرل آمڈ پولیس فورسز ( سی اے پی ایف ) کے گروپ‘ اے ’کے ایکزیکیٹوآفیسرکا درجہ دینے اور نان فنکشنل فائننشیل  اپ گریڈیشن ( این ایف ایف یو) اورنان فنکشنل سلیکشن گریڈ( این ایف ایس جی )  کی توسیع کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔

فوائد

الف ۔ اس کے نتیجے میں سی اے پی ایف کے اہل گروپ ‘اے ’ ایکزیکیٹوکیڈرآفیسرز کو این ایف ایف یو کا درجہ دیاجائیگا۔

ب۔ اس فیصلے سے رہنما خطوط کے مطابق 30فیصد کی شرح اضافے کے ساتھ این ایف ایس جی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے سی اے پی ایف کے گروپ ‘اے ’ کے ایکزیکیٹوکیڈرکے افسران کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

پس منظر

          سی اے پی ایف کے گروپ ‘اے ’ ایکزیکیٹوآفیسروں کے ذریعہ اوجی ایف کا درجہ دینے اوراس کے ساتھ ہی این ایف ایف یو اور این ایف ایس جی کے فوائد ، کے حصول کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں متعدد عذرداریاں داخل کی گئی تھیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے اپنے 3ستمبر ، 2015اور 15دسمبر ،2015کے احکامات کے ذریعہ سی اے پی ایف کے گروپ ‘اے ’کیڈرآفیسروں کو  او جی اے ایس سے متعلق قراردیااور انھیں این ایف ایف یو اور این ایف ایس جی کی سہولت دینے کے لئے احکامات جاری کئے۔ دہلی ہائی کورٹ کے  احکامات کے خلاف یونین آف انڈیا اوردیگرکے ذریعہ سپریم کورٹ میں اسپیشل لیوپیٹیشن داخل کی گئی تھیں ،انھیں سپریم کورٹ نے اپنے 5فروری ، 2019کو مسترد کردیا۔ عدالت عالیہ نے سی اے پی ایف کے گروپ ‘ اے ’ کیڈرکے آفیسروں کو این ایف ایف یو او راین ایف ایس جی کی سہولت مہیاکرانے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے اور احکامات کو برقراررکھا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-2826



(Release ID: 1577115) Visitor Counter : 213