وزیراعظم کا دفتر

امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

Posted On: 26 JUN 2019 2:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26؍جون،امریکہ کے وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے آج صبح وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ جناب پومپیو نے  وزیراعظم کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  دی گئی  مبارک باد سے  مطلع کیا اور  انتخابی جیت پر وزیراعظم کو مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے  اپنے لئے  مبارک باد پر وزیر خارجہ جناب پومپیو کا شکریہ ادا کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ  صدر ٹرمپ کی  جانب سے دی جانے والی نیک خواہشات کے لئے ان کے شکرئے سے بھی آگاہ کریں۔

وزیراعظم نے  اس ترجیح کو دہرایا کہ وہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی توجہ دیتے ہیں اور  حکومت کی نئی مدت میں  کلیدی شراکت داری کے لئے اپنے  ویژن کا بھی  ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ  اعتماد اور  مشترکہ مفاد کے علاوہ مضبوط تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیر خارجہ جناب پومپیو نے  بھارت کے ساتھ  مضبوط تعلقات قائم کرنے  کے لئے  امریکی حکومت کے  جاری مفاد کا اظہار کیا  اور کہا کہ وہ  مشترکہ ویژن اور مقاصد کو پورا کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کے  خواہشمند  ہیں۔

وزیراعظم نے  تجارت ، معیشت  ، توانائی ، دفاع ، انسداد دہشت گردی اور  عوام سے عوام کے رابطوں میں باہمی تعلقات کے مکمل  امکانات کو  حاصل کرنے کے لئے اپنے مضبوط  عزم کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ح ا- ق ر)

U-2609



(Release ID: 1575764) Visitor Counter : 71