وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت اطلاعات ونشریات نے تمام سٹیلائٹ ٹی وی چینلوں کے لئے ہندی اور علاقائی زبانوں کے ٹی وی سیریلوں کی کاسٹنگ ؍ کریڈٹ ؍ ٹائٹل کی نمائش سے متعلق مشاورت جاری کئے

Posted On: 14 JUN 2019 3:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14؍جون،وزارت اطلاعات ونشریات کے علم میں یہ خبر آئی ہے کہ  متعدد ہندی اور  علاقائی زبانوں کے ٹی وی چینلز ، ہندی اور  علاقائی زبانوں کے ٹی وی سیریلوں کی کاسٹنگ ؍  کریڈٹ ؍ ٹائٹلز کو  صرف انگریزی زبان میں دکھاتے ہیں۔ یہ طریقہ  ہندی اور علاقائی زبان جاننے والے افراد کو  ٹی وی سیریلوں ؍ پروگراموں کی کاسٹنگ سے متعلق قیمتی معلومات سے محروم رکھتا ہے۔

ملک کے ٹی وی ناظرین تک  ٹی وی کی  زیادہ سے زیادہ رسائی اور فائدے کے پیش نظر وزارت نے  تمام پرائیویٹ  سٹیلائٹ ٹی وی چینلوں کو  متعلقہ زبانوں میں بھی  ہندی اور  علاقائی زبانوں کی ٹی وی سیریلوں کی کاسٹنگ  ؍ کریڈٹ  اور ٹائٹلز دکھانے پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ش س- ق ر)

U-2466


(Release ID: 1574638) Visitor Counter : 103