کابینہ

ہومیوپیتھی میں اصلاحات


ہومیوپیتھی کی مرکزی کونسل کی مدت کار 18مئی ،2018سے آئندہ دوبرسوں کے لئے بڑھادی گئی ہے

کابینہ نے ہومیوپیتھی مرکزی کونسل ( ترمیمی ) بل 2019 کو اپنی منظوری دی

Posted On: 12 JUN 2019 7:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13جون :مرکزی کابینہ نے  وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں ہومیو پیتھی مرکزی کونسل ( ترمیمی ) بل 2019 کے مسودے کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔

اثرات

          یہ بل مرکزی کونسل کی تشکیل نو کی مدت کو موجودہ ایک سال کی مدت سے بڑھا کر دوسال کردیگا تاکہ بورڈ آف گورنرس کی مدت کا ر

کو بھی 17مئی ، 2019 سے آگے دوبرسوں کے لئے توسیع کے عمل سے ہمکنارکیاجاسکے ۔

          یہ بل ہومیوپیتھی کی مرکزی کونسل کو ، کونسل کے اختیارات ار کام کاج کو عملی جامہ پہنانے میں معاون اورمدد گارہوگا۔

          مذکورہ بل ہومیوپیتھی مرکزی بل ( ترمیمی )آرڈی نینس 2019 کی جگہ لے گا اورحکومت کی مدت کارکو مزید ایک سال کے لئے توسیع دے سکے گا۔

پس منظر

          مرکز ی ہومیو پیتھی کونسل سے متعلق تمام ترمعاملات بورڈ آف گورنرس کو سونپ دیئے گئے ہیں جن میں مقتدراور فاضل ڈاکٹرحضرات اور انتظام کارشخصیات شامل ہیں جب تک کونسل کی تشکیل نوعمل میں نہیں آتی ۔ یہی لوگ کام کاج دیکھیں گے ۔ یہ مدت کاراس لئے بڑھائی گئی ہے کیونکہ ہومیوپیتھی کے اسٹیٹ رجسٹروں کو تاحال نہیں بنایاجاسکاتھا اورساتھ ہی ساتھ عام انتخابات بھی منعقد ہونے تھے ۔

 

************

۔م ن ۔   ع آ) 13.06.2019(

U-2425



(Release ID: 1574379) Visitor Counter : 49